چترال ( نمائندہ چترال میل) گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے ہونہار طالب علم دانش حبیب ولد حبیب الرحمن نے پشاور بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہ میٹرک کے سالانہ امتحان 2019ء میں رول نمبر 156857 کے تحت 1100میں سے 979نمبر لے کر اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کا لویر چترال میں سرکاری سکولوں میں بھی ٹاپ پوزیشن ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کے نانا شاہ عجم نے بھی 1956ء میں اس سکول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے اپنا نام سکول کے رول آف آنر میں کندہ کرادیا تھا۔ ہونہار طالب علم دانش حبیب چترال میں روز نامہ مشرق کے بیورور چیف فخر عالم کے بھانجے ہیں۔ دانش حبیب مستقبل میں سی ایس ایس کر کے ملک و قوم کی خدمت کرنا چا ہتے ہیں انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاوں ،اسا تذہ کی کو ششوں اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیا
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










