چترال ( نمائندہ چترال میل )افواج پاکستان اور پاکستان پولیس کا وطن عزیز کے لئے دی گئی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج میں خصوصی تقریب کا انعقاد۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان تھے۔
اس موقع پر پرنسپل لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال محترمہ مس کیری شوفیلڈ پروفیسر مراد علی,ای۔ڈی۔او شاہد احمد, انچارچ ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ SI امان اللہ اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔
لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج کے طلباء نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کو سلامی پیش کی۔
خصوصی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان کے امن و امان اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی بُھلایا نہیں جا سکتا
اس حوالے سے پاکستان پولیس, افواجِ پاکستان، رینجرز، ایف سی دیگر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہداء اور شہداء پاکستان کا کردار نا قابلِ فراموش ہے
شہداءِ پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
آخر میں ڈی پی۔او لوئر چترال نے سکول انتظامیہ اور پرنسپل محترمہ مس کیری شوفیلڈ کی چترال میں معیاری تعلیم کے فروغ کے سلسلے خدمات کو سراہا اور ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔