شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال کی آٹھویں یوم تاسیس کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کی آٹھویں یوم تاسیس کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان (پی ایس پی) اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے اس پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کیں۔شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کا مشن نوجوانوں کو بااختیار بنانا، کیرئیر کے حوالے سے درست سمت میں ان کی رہنمائ کرنا ہے۔ اس اکیڈمی میں سائینسی بنیادوں پر بچوں کی کیرئیر کونسلنگ بھی کی جاتی ہے۔
اکیڈمی انتظامیہ کی طرف سے آٹھویں یوم تاسیس کے موقع پرسائنس اور آرٹ ایگزیبشن کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔جس میں لوئر چترال کے مختلف سکولوں، اور کالجوں کے طلباء بڑی تعداد میں موجود تھے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان اور ڈپٹی محمد علی خان نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں کے تخلیقی کاموں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان اور ڈپٹی کمشنرمحمد علی خان نے مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والے بچوں اور اپنے اپنے شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو ایکسلینس ایوارڈز سے نوازا۔ دونوں آفیسروں نے شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے منتظمین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔