چترال ( نمائندہ چترال میل )انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال احمد عیسی اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI بلبل حسن کی سربراہی میں PASI سیف الدین اور ٹیم نے دوران گشت ملزم حفیظ الرحمن ولد قاسم خان سکنہ راغ کو مشکوک حالت میں پاکر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 12 لیٹر دیسی شراب برامد۔
ملزم گرفتار, مزید تفتیش جاری
لوئر چترال پولیس کا عزم, منشیات سے پاک لوئر چترال