گولدور یوتھ ارگنائزیشن نے اپنی مدد آپ کے تحت گلی کوچوں اور نالیوں کی صفائی کرکے دوسرے دیہات کے نوجوانوں کے لئے مثال قائم کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)گولدور یوتھ ارگنائزیشن نے اپنی مدد آپ کے تحت گلی کوچوں اور نالیوں کی صفائی کرکے دوسرے دیہات کے نوجوانوں کے لئے مثال قائم کی ہے۔گولدور یوتھ ارگنائزیشن کے صدر شفیق احمد،سیکرٹری تنزیل الرحمن اور سرپرست اعلیٰ قاضی سجاد احمد ایڈوکیٹ کی زیرنگرانی تنظیم کے ممبروں کی طرف سے دوہفتوں سے گاؤں کی صفائی کا کام جاری ہے اور آئیندہ کے لئے ہرماہ اسی طرح صفائی کی نگرانی کے لائحہ عمل دیا ہے۔ایک بیان میں سرپرست اعلیٰ قاضی سجاد احمد ایڈوکیٹ اور سیکرٹری تنزیل الرحمن ایڈوکیٹ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے اکثر دیہات میں نوجوانوں نے اپنے ماحول کی صفائی کے لئے سرکاری اداروں پر انحصار کیا ہے جس کے نتیجے میں ماحول آلودہ ہوچکاہے۔گولدور یوتھ ارگنائز یشن نے اس سلسلے میں سبقت لیکر اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ماحول کی صفائی کا بیڑہ اُٹھایا جو دوسروں کے لئے ایک مثال ہے