چترال (نمائندہ چترال میل) گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کو بجلی کی چوبیس گھنٹہ بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے اور غیر ضروری اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے تحریک حقوق اپر چترال نے گولین گول کی طرف لانگ مارچ کو ایک ماہ کے لئے موخر کردیا جس کے لئے 12فروری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی اور مستوج سب ڈویژن کے گاؤ ں گاؤں سے ہزار وں افراد کی روانگی کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ اتوار کے روز چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے تحریک کے رہنماؤں پرویز لال اور دوسروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد ان سے ایک ماہ کی مہلت لینے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کو لے کر صوبائی حکومت سے اس مسئلے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ کوشش بار آؤر نہ ہونے کی صورت میں وہ خود بھی احتجاج میں مستوج سب ڈویژن کے عوام کے ساتھ شریک ہوں گے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





