ایک زمانہ تھا چترال کے لوگ اپنے مسائل حل کروانے کیلئے چترال بازار کا سہارالیتے تھے اور تاجر برادری کا تعاون حاصل کرکے اپنے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچاتے تھے۔ایک یہ زمانہ بھی آگیا ہے کہ چترال بازار خود مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے۔بازار کے کاروباری حلقے اپنے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانے سے قاصر ہیں۔ایک وقت وہ بھی تھا جب پورے چترال میں بجلی کی تحریک چترال بازار سے اُٹھتی تھی ایک وقت یہ بھی آگیا ہے کہ پچھلے ایک سال سے بائی پاس بازار کے دکاندار ٹرانسفارمرکے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ٹرانسفارمر خود آکر نہیں لگتا۔اس کو لانے اور لگانے والا کوئی نہیں۔ایک سال پہلے بازار میں مسجدیں بنانے،سی سی ٹی وی کیمرے لگانے،واش روم مہیا کرنے،چوکیداری نظام کو مضبوط کرنے کی منصوبہ بندی تھی۔مگر اس منصوبے کے نتیجے میں چترال بازار کو ون وے(ONE WAY)کا تحفہ ملا بازار کا بڑا حصہ مین شاہراہ سے کاٹ دیا گیا،کاروباری طبقہ اپنا بوریا بسترلپیٹ کر فرار ہونے پر مجبور ہوا۔اب تک یہ بات معلوم نہ ہوسکی کہ ون وے کس کی درخواست پر کس کے فائدے کے لئے لگایا گیا تھا۔عوام کو ون وے سے کوئی سہولت نہیں۔ٹرانسپورٹروں کو ون وے کا کوئی فائدہ نہیں۔کاروباری طبقے کو ون وے نے عذاب میں گرفتار کررکھا ہے ایک سال پہلے جب تجار یونین کے انتخابات کی گہماگہمی تھی تو تجار یونین کے نمائندوں نے تجار برادری کو سبز باغ دکھاتے ہوئے بڑے بڑے دعوے کئے تھے۔مسجدیں بنانے،سی سی ٹی وی کیمرے لگانے،واش روم مہیا کرنے،چوکیداری نظام کو مضبوط کرنے،سیاسی دباؤ سے تاجربرادری کو آزاد کرانے،کسی بھی قسم کی جلسہ جلوس اور احتجاج کی صورت میں بازار کھلا رکھنے،بائی پاس روڈ سبزی منڈی سے کڑوپ ریشت بازارتک اسٹریٹ لائٹ کی بندوبست اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے،انتظامیہ سے ملکر دکانداروں کے قانونی حقوق کی تحفظ کو یقینی بنانے،سیکورٹی کے حوالے سے رات کے اوقات میں پولیس گشت کو یقینی بنانے اور چوری کی وارداتوں کو روکنے کا وعدہ کیا تھا مگر اب چوری کی وارداتیں پہلے کی نسبت کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔کاروباری لوگ پوچھتے ہیں کہ ہمارے نمائندوں کے وہ دعوے کدھر گئے؟
اگر ایک سال پہلے چترال کی تاجر برادری درست فیصلہ کرکے صحیح نمائندوں کا انتخاب کرتی تو آج چترال بازار اس طرح مسائل کی آماجگا ہ نہ ہوتا۔بلکہ چترال کے تمام مسائل تجار یونین کی وساطت سے حل ہوجاتے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





