چترال (نما یندہ چترال میل) وزیر جنگلات خیبر پختونخوا اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کے شہداء نے جنگل کو بچانے کی خاطر جانوں کا نذرانہ دے کر یہ واضح کردیا ہے کہ ہماری زندگی میں درختوں کی اہمیت کیا ہے کہ اس پر لوگ جان بھی دینے سے دریغ نہیں کرتے اور یہ بات بھی عوام کے سامنے روز روشن کی طرح اشکارا ہوگئی کہ جب اوپر کرپٹ اور چور نہ ہوں تو نیچے لوگ قربانی دینے کے لئے تیار بیٹھے ہوتے ہیں جوکہ ان کی لیڈرشپ پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔ بدھ کے روز چترال شہر کے نواحی گاؤں چمرکن میں گزشتہ دنوں چمرکن جنگل میں آگ بجھانے کے دوران شہید ہونے والے فارسٹر جمشید اقبال کے گھرمیں تعزیت کے موقع پر انہوں نے کہاکہ گرین پاکستان کے لئے جمشید اقبال نے جو قربانی دی ہے، اسے کبھی رائیگان نہیں دیا جائے گا اورشہید کے خون سے سرسبزو شاداب پاکستان کا خواب پورا ہوگااور مذکورہ جنگل میں ڈیوٹی نہ ہونے کے باوجود رضاکارانہ طور پر وہاں پہنچنا اور اپنی جان تک قربان کرنا تاریخ کا سنہرا حصہ بن کر قیامت تک یاد رہے گا۔انہوں نے کہاکہ جب جمشید اقبال کی شہادت کی خبر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ تک پہنچی تو انہوں نے تعزیت کے لئے ادھر بھیج دیا ہے تاکہ وہ ان کی طرف سے غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدری کرے جوکہ ڈیوٹی کے دوران شہید ہوگئے۔ اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ ملک مشکلات میں ضرور گھرا ہوا ہے لیکن اللہ نے ہمیں ایسا لیڈر دیا ہے جوچور اور کرپٹ نہیں ہے جس نے ہماری سمت درست کردی ہے اور اب پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ وزیر جنگلات نے شہید فارسٹر کے ورثا ء کو شہید پیکج دینے، ان کے چھوٹے بھائی آصف اقبال کو ان کی جگہ ملازمت دینے اور گاؤں کے لنک روڈ کو شہید کے نام سے منسوب کرکے جمشید اقبال شہید روڈ رکھنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل معروف عالم دین اور جے یو آئی کے سینئر لیڈر قاری جمال عبدالناصر نے اہالیان چترال کی طرف سے وزیر جنگلات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے شہید کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدری کرکے عوام کادل جیت لیا ہے جبکہ اس سے محکمہ جنگلات کے فیلڈ فورس کا مورال بلند ہوگیا ہے اور اب وہ ذیادہ تندہی سے اس قومی دولت کی حفاظت کرسکیں گے۔ اس موقع پر شہید کے والد محمد زبیر، بڑے بھائی جاوید اقبال شاہد اقبال، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عبداللطیف، اسرار صبور، شہزادہ سکندر الملک، محمدحیات خان علاقے کے معززین ایڈیشنل ڈی سی (جنرل) حیات شاہ، ڈی ایف او فارسٹ ڈویژن چترال فرہاد علی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات