چترال (نما یندہ چترال میل) منگل کے سہ پہر کو چترال کے چیو پل سے ایک نوجوان نے اپنا موبائل فون سیٹ پل کے جنگلے میں رکھنے کے بعد دریا میں چھلانگ لگادی اور چند منٹوں تک دریا کے اوپر تیرنے کے بعد دریا میں ڈوب گئے جن کی لاش کو ریسکیو 1122نے جوٹی لشٹ کے مقام پر دریاسے برامد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس اسٹیشن چترال کے ایس ایچ او سب انسپکٹربلبل حسن نے بتایاکہ متوفی کی شناخت وقاص احمد ولد عمراحمد کے طور پر ہوئی ہے جوکہ اپر چترا ل کے گاؤں نوروڑی کوشٹ کا باشندہ ہے اور چترال یونیورسٹی میں بی۔ ایس کا طالب علم تھا۔ انہوں نے کہاکہ مبینہ طور پر خودکشی کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی جبکہ مقامی پولیس ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کررہی ہے جس کے بعد ہی وجہ سامنے آئے گی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





