چترال (نمائندہ چترا ل میل) یونین کونسل کوشٹ کے عوام نے کوشٹ میں جیپ ایبل پل کی مخدوش حالت کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے اس حدشے کا اظہارکیا ہے کہ پانچ سال پہلے اس پل پر رونما ہونے والے واقعے کا اعادہ ہوسکتا ہے جس میں تین قیمتی جانیں ضائع ہوگئے تھے۔ جماعت اسلامی کوشٹ یونین کونسل کے امیر عبداللہ جان فریادی نے بدھ کے روز جاری شدہ ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس پل پر کوشٹ کے علاوہ موڑکھو، اویر اور تریچ یونین کونسلوں سے آنے والے گاڑیوں کی بھاری تعداد ہر روز گزرنے کی وجہ سے اس کی حالت مخدوش ہوتی جارہی ہے جبکہ محکمہ کی طرف سے اس کی تعمیر کے بعد سے اب تک مرمت کا کوئی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اس پل کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے کوشٹ کے عوام کو خصوصاً اور موڑکھو سے تریچ تک کے عوام کو عمومی طور پر آمدورفت کا سخت مسئلہ درپیش ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کوئی حادثہ پیش ہونے اور جانوں کا ضیاع ہونے کی تمام ذمہ داری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہارکیاکہ ضلعے کے دوسرے علاقوں موژگول، پھوکیڑ میں آرسی سی پل پایہ تکمیل کو پہنچ گئی ہیں لیکن کوشٹ میں زیر تعمیر پل مسجد مہابت بن کر رہ گئی ہے جوکہ تیار ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے جس کی تکمیل کے بعد اس یونین کونسل کا دوسرے علاقوں سے رابطہ کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوجائے گا۔ جب اس بارے میں سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن اپر چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر عماد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ کوشٹ پل کی مرمت کا کام AM&Rمیں شامل کیا گیا ہے جس پر ٹھیکہ دار اگلے ہفتے تک کام شروع کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پل کی کمزور حالت کے پیش نظر انہوں نے پل سے لوڈکردہ اور بھاری گاڑیوں کے گزارنے پر پابندی عائد کردی ہے لیکن عوام کی طرف سے تعاون حاصل نہیں ہورہا ہے۔ زیر تعمیر آر سی سی پل کی تکمیل کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ موسم سرما میں سیمنٹ کنکریٹ کا کام ممکن نہیں ہے اس لئے اگلے ماہ تک اس پر کام شروع کیا جائے گاجوکہ آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپر چترال کے دیگر علاقوں موڑکھو، تورکھو، مستوج اور یارخون میں تعمیراتی کاموں کا آغاز مارچ کے ماہ میں کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





