ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں فیتہ کاٹ کر کورونا کے خلاف ویکسین کا افتتاح کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں فیتہ کاٹ کر کورونا کے خلاف ویکسین کا افتتاح کیاجس میں محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور دوسرے اہلکاروں کو ویکسین لگائے گئے جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حیدر الملک اور ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم بھی شامل تھے۔ فیتہ کاٹنے کے بعد انہوں نے ویکسین کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی (جنرل) چترال حیات شاہ بھی موجودتھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک نے بتایا کہ فی الحال یہ ویکسین ڈاکٹروں اور ہیلتھ عملہ کیلئے آیا ہوا ہے جن کو یہ ویکسین لگایا جائیں گے اور ان کی رجسٹریشن بھی ہوگی تاکہ یہ لوگ کرونا کے اثرات سے محفوظ رہے اور دیگر مریضوں کا علاج آسانی سے کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین فی الحال مفت ہے۔ چترال میں سات ویکسینیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں جو ارندو، کوغذی،آیون، دروش، گرم چشمہ، اور دو مراکز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں کھول دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے کھیپ میں چار سو ویکسین بھیج دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں نے یہ ویکسین لگائے اور اس کا کوئی سائڈ ایفیکٹ یعنی غلط اثرات بھی نہیں ہے۔ انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ یہ ویکسینیشن واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم کرونا وایریس کے حلاف لڑ سکتے ہیں اور ہمارے صوبے میں ابھی تک پانچ ہزار لوگوں کو یہ ویکسین لگایا گیا ہے مگر ان پر کوئی غلط اثرات یعنی سائڈ ایفیکٹ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے عوام کو اپیل کی کہ وہ اس ویکسین کے بارے میں ذہن میں کوئی شکوک و شبہات پیدا نہ کرے اور نہ اس کے حلاف کوئی منفی پراپیگنڈہ کرے جس سے لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا ہو بلکہ ہیلتھ سٹاف کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ہم سب ملک کر کرونا کے حلاف لڑ سکے اور اس موذی مرض کو اپنے ملک سے حتم کرنے میں کامیاب ہو۔ تقریب میں محکمہ صحت کے کثیر تعداد میں عملہ نے شر کت کی جنہوں نے ویکسین لگانے والوں کا رجسٹریشن بھی کروایا تاکہ ان کا باقاعدہ ریکارڈ رہے۔