چترال ( نما یندہ چترال میل) جمعیت علمائے اسلام لویر چترال کے سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر نے ایون گاؤں کے سامنے شیڑی کے مقام پر پہاڑی کے ٹوٹ جانے اور چترال پشاور روڈ کے لئے بننے والے خطرے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مجرمانہ خاموشی اور غفلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حدشے کا اظہارکیا ہے کہ اس پہاڑی کے اچانک ٹوٹ جانے کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثہ رونما ہوسکتا ہے جس میں اس مقام سے گاڑی میں گزرنے والے مسافروں کو خطرہ درپیش ہے۔ چترال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں سے اس مقام پر پہاڑی کے ٹوٹ کر نیچے سڑک پر گرنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے موٹر گاڑیوں کی ٹریفک بھی متاثر ہورہی ہے لیکن این ایچ اے کے حکام مکمل طور پر خاموشی کا لبادہ پہن رکھے ہیں جوکہ افسوسناک اور پی ٹی آئی حکومت کے لئے باعث شرمندگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ مقام پر گرنے کے قریب چٹانوں کو گراکر اس خطرے کو دورکرنے کی ضرورت ہے اور اس عرصے میں ٹریفک کو ایون کی طرف divertبھی کیا جاسکتا ہے۔ قاری جمال عبدالناصر نے حکومت کوتنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ رونما ہوا تو انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور این ایچ اے کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی