چترال (نما یندہ چترال میل) اپر چترال میں ریشن گاؤں میں قائم تنظیم متاثرین بجلی گھر کے رہنماؤں نے حکومت سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ ریشن میں پیڈو کے بجلی گھر کی تعمیر کی وجہ سے گاؤں کو پہنچنے والی دائمی نوعیت کے نقصانات کے پیش نظر بجلی کے بلوں میں خصوصی ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے جبکہ اہالیان ریشن کی موقف کے ساتھ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور دوسرے متعلقہ حکام نے اصولی پر اتفاق کیا تھا اور اس کا فیصلہ 5اکتوبر کو نیپرا کے اجلاس میں متوقع ہے۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید سردار حسین شاہ، صاحب الرحمن، ڈاکٹر ولی، عبدالرب، عبدالغفار، قربان خان، نادر جنگ، محمد نبی خان، ویلج چیرمین اشفاق احمد، عارف اللہ، شہزاداحمد، عزیز الدین، نیاز الدین، شہزادہ منیر،نورعالم، چراغ الدین اور دوسروں نے کہاکہ 1990ء.2 4میگاواٹ ہائیڈل پاؤرپراجیکٹ کی تعمیر کے بعد سے اہالیان ریشن مختلف نوعیت کے مشکلات و مصائب سے دوچار ہوئے ہیں جس سے ان کی معیشت سے لے کر صحت تک کے ناقابل پیچیدہ مسائل جنم لیا جن سے وہ اب تک بدترین متاثر ہیں لیکن اس کے بدلے میں انہیں کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریشن پاؤر اسٹیشن کا ہیڈ گاؤں سے بلند سطح پر واقع ہونے کی وجہ سے ڈیم سے اوپر واقع ریشن گاؤں کا ہزاروں ایکڑ زمین بنجر ہوگئی جس سے ان کی معیشت برباد ہوکر رہ گئی جبکہ بجلی گھر کی ٹنل کی تعمیر کے دوران ملبہ کو ریشن کے نالہ میں ڈالنے سے اس کی سطح بلند ہوگئی اور تب سے کئی مرتبہ ریشن گاؤں تاریخ کے بد ترین سیلاب کا شکار ہوا اور درجنوں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوگئے اور سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی سیلاب برد ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ گاؤں کو پینے کے لئے سپلائی کی جانے والی پانی کو پہلے بجلی گھر کے پاؤر چینل میں ڈال دیا جاتا ہے اور اس کی نکاسی کے بعد گاؤں کو مہیا کیا جاتا ہے جوکہ زہرآلو د ہوکر مختلف نوعیت کی بیماریاں پھیلارہی ہے جن میں کینسر بھی شامل ہے۔ معززین ریشن نے کہاکہ ان دائمی مسائل کی بنا پر ریشن کے متاثرین بجلی کے بلوں میں خصوصی رعایت کے لئے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے اس امیدکا اظہار کرتے ہیں کہ 5اکتوبر کو نیپرا کے اجلاس میں ان کا مطالبہ تسلیم کرکے انہیں 8اکتوبر کے اجلاس میں شکرگزار ی کا موقع دیا جائے گاجوکہ پہلے سے طے شدہ ہے۔ معززین ریشن نے اہالیان ریشن کی اس فریاد کو ارباب اقتدار تک پہنچانے میں اہم کردار اداکرنے پر سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات