چترال(نمائندہ چترال میل)جمعرات 7ستمبر کو بارایسوسی ایشن چترال لوئرکاجنرل باڈی اجلاس زیرصدارت ساجد اللہ ایدوکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن منعقد ہوئی۔اجلاس میں ضلع چترال میں موجود ہ امن وامان کی صورت حال پر سیر حاصل بحث کیا گیاممبران پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی اور متفقہ طورپردرج زیل قرارداد پاس کی گئی۔
1۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے پاک آرمی اور پیراملٹری فورس کی جانب سے ضلع چترال کی بارڈرکی حفاظت اور بیرونی مداخلت کوروکنے کے لئے جو اقدامات اُٹھائے اس کی بھرپورحمایت کی گئی۔چونکہ ضلع چترال کے باشندے انتہائی پُرامن اورامن پسند ذہنیت رکھتے ہیں اور وہ کسی بھی تشدد اور انتشار کے خلاف ہیں۔ہمارے پاک فوج کے جوان انتہائی جوان مردی سے ہماری حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
2۔ یہ کہ ضلع چترال کے مخصوص جغرافیائی حالات کے تناظر میں ڈسٹرکٹ بار چترال لوئر اپنے سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ مذکورہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو بارڈرتک محدود رکھا جائے اوربارڈر سے منسلک چراگاہ اور مائننگ سیکٹر کی بھرپور تحفظ کویقینی بنایا جائے۔
3۔ یہ کہ ضلع کے دیہی اور شہری علاقوں میں جہاں پہلے سے مثالی امن قائم ہے۔مذکورامن کو بحال رکھاجائے اوربے جاطور چیک پوسٹیں قائم کرکے شہریوں کو غیر ضروری طورپر تنگ نہ کیا جائے اور اگر چیک پوسٹس کی ضرورت محسوس ہوتو اس صورت میں بھی مقامی پولیس کی خدمات حاصل کی جائے کیونکہ مقامی پولیس شہریوں کی شناخت فوجی جوانوں کے مقابلے میں بہتر انداز میں کرسکتی ہیں۔حالیہ صورت حال سے غلط فائدہ اُٹھا کرچند افراد امن ریلی وامن کے جلسہ منعقد کرکے لوگوں میں جو خوف وحراس پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ایسی کسی بھی ایکٹیویٹی کی بھرپور مزمت کرتی ہیں۔
4۔شہری علاقوں میں مثالی امن وامان کو بحال رکھنے کیلئے شہری علاقوں میں جوہوٹلز،ریسٹورینٹس،گیسٹ ہاؤسزہیں کی بھرپورطورپرمانیٹرنگ بذریعہ مقامی پولیس کرنے کی تجوید دی جاتی ہے۔مذکورہ بالا امور پرمشاورت اور درست نتیجے کیلئے ڈسٹرکٹ بار کے عہد یداران کواس قرارداد کے ذریعے ہدایت دی جاتی ہے کہ تما م سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھرپوررابطے میں رہیں۔اور تمام اسٹیک ہولڈر کے درمیان اتحاد واتفاق پیدا کرنے کے لئے اپنا بھرپورکردار اداکریں۔کیونکہ ڈسٹرکٹ باریہ سمجھتی ہے کہ موجودہ مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اور جملہ سول سوسائٹیز کاایک ہونا ضروری ہے اور مذکورہ اتحاد اوراتفاق کے حصول کے لئے بارایسوسی ایشن لوئر چترال اپنی خدمات پیش کرتی اور ضلع کے جملہ بارایسوسی ایشنزکومناسب سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
کمیٹی نے یہ بھی تجویز کی کہ باہمی مشاورت اور آئیندہ لائحہ عمل کے لئے ڈسٹرکٹ بارکے صدر ضلع چترال کے جملہ سیاسی عمائیدین کے ساتھ رابطہ قائم کریں اور اگر مناسب سمجھے توسیاسی عمائیدین کے ساتھ ڈسٹرکٹ باروم چترال میں اجلاس منعقد کریں۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال