دروش(نمائندہ چترال میل) دروش ٹاؤ ن اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں نے ڈیرے جما لئے ہیں جسکی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ اس ضمن میں بلدیاتی اداروں اور محکمہ صحت کی جانب سے مکمل طور پر خاموشی ہے۔ آوارہ کتوں کے جھنڈ بازار میں بھی جگہ جگہ پھرتے ہیں جبکہ آس پاس کے علاقوں میں انکی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جبکہ کتوں کی اس بہتات نے لوگوں کے فصلوں کو نقصان پہنچا ئے ہیں۔ ان آوارہ کتوں میں بڑی تعداد مختلف بیماریوں سے متاثرہ ہے۔ کتوں کی بھرمار کی وجہ سے راہگیروں بشمول سکول اور مدرسہ جانے والے بچوں اور خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ یہ کتے راہگیروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اس مسئلے میں متعلقہ اداروں کی خاموشی کا افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسے سرکاری ذمہ داریوں میں غفلت اور لاپرواہی قراردے رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرف توجہ دیں اور فوری اقدامات کی ہدایت کریں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





