الخدمت سکول قتیبہ کیمپس چترال لوئر کو سال کا بہترین سکول قرار دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر میں قائم الخدمت سکولوں کے درجنوں شاخوں میں میٹرک کے امتحانی نتائج اور دیگر ٹارگٹوں کے حصول کی بنیاد پر الخدمت سکول قتیبہ کیمپس چترال لوئر کو سال کا بہترین سکول قرار دیا۔ گزشتہ دنوں پشاور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سکول کے پرنسپل اخلاق الدین کو صدر الخدمت فا?نڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن صاحب سے ایوارڈ دے دی۔ اس موقع پہ اسکول ہذا کے اسٹاف اور اسٹوڈنٹس بھی موجود تھے۔ حالیہ میٹرک امتحان میں سکول کے طلباء و طالبات نے ضلع کی سطح پر امتیازی پوزیشن حاصل کئے تھے جبکہ ضلع کی سطح پر منعقدہ ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں میں بھی سکول نے بہترین کارکردگی دیکھائی تھی۔
الخدمت فاؤنڈیشن سکول بہلولہ کیمپس چارسدہ، چترال سٹی کیمپس اور پیرپیائی کیمپس نوشہرہ کو بھی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔