چترال(نمائندہ چترال میل)انسانی حقوق کے علمبردار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں بعض سیاسی لیڈروں کی طرف سے چترال شہر میں خواتین کے لئے مخصوص ”خواتین تجارتی مارکیٹ“کے قیام کی مخالفت پر تشویش کا اظہا رکیا ہے۔اور اُسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ خواتین جہاں چاہئے اپنی مرضی کے قانونی تجارت اور کاروبار کرسکتی ہیں۔اگر چترال شہر میں کسی خاص مخصوص جگہے کوخواتین کے لئے تجارتی مرکز کے طورپر مختص کیا گیا ہے تو اس میں کونسا کام غیر شرعی ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ جب خواتین ملازمت کرسکتی ہیں،قومی،صوبائی اسمبلی یا ڈسٹرکٹ اسمبلی میں بیٹھ کر نمائندگی کرسکتی ہیں تو وہ کاروبار کیوں نہیں کرسکتی۔اُنہوں نے کہا کہ چترالی ماؤں بہنوں پر بد اعتمادی کا اظہاردرحقیقت ان لوگوں کی تنگ نظری کی علامت ہے اور یہ سیاسی پوائنٹ سکورینگ کی ناکام کوشش ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





