چترال (نمائند ہ چترال میل) جمعیت طلبائے اسلام کے سابق مرکزی رہنما اور جے یو آئی کے نوجوان قائد فضل الرحمن چترالی نے پارٹی کارکنوں کی بھر پور اصرار اور چترالی عوام کی خواہش پر آنے والے عام انتخابات میں پارٹی کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کی نشست این اے ون چترال سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔جمعہ کے روز چترال میں مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال میں پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ انہوں نے پارٹی کے کارکنوں کی خواہش کے مدنظر کررہے ہیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر پارٹی کی مرکزی سیکرٹریٹ کو درخواست پیش کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد جمعیت اور امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا فضل الرحمن کی وژن کے مطابق چترالی عوام کی نمائندگی کرنا اور ان کے گھمبیر اور پیچیدہ مسائل حل کرنا ان کی زندگی کا مشن ہے جس کے لئے وہ انتخابی میدان میں کودپڑنے کافیصلہ کرلیا ہے اور پارٹی قیادت نے اگر موقع فراہم کیاتو چترال کے عوام انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے کیونکہ اب تک مختلف پارٹیوں کے منتخب شدہ قیادت نے اس عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور اپنے اپنے الو سیدھا کرتے رہے اور یہی وجہ ہے کہ عام ووٹر جمعیت اور دوسرے تمام جماعتوں کے پلیٹ فارم پر نوجوان قیادت کے منتظر ہیں۔ فضل الرحمن چترالی نے کہاکہ وہ چترال کی ترقی اور اس کے عوام کو خوشحال دیکھنے کے خواب شروع سے دیکھتے آرہے ہیں اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے انہوں نے اپنی کاروبار کی قربانی دے کر ایک ایسی جماعت کا انتخاب کیا جوکہ ہمیشہ اس مملکت خداداد میں اسلام اور عوام کی بات کی اور مولانامفتی محمود سے لے کرمولانا فضل الرحمن اور مولانا اسجد محمود تک کی زندگی اس کی عملی تفیسر ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ پارٹی قیادت انہیں ٹکٹ دے کر چترالی عوام کی دل وجان سے خدمت کرنے کا موقع دیں گے جس کے لئے چترال کے عوام پارٹی سے بالا تر ہوکر انتظارکررہے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات