چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کے چترال میں ٹیلی نار کمپنی کی ناقص کارکردگی پر توجہ دلاؤ نوٹس

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کے چترال میں ٹیلی نار کمپنی کی ناقص کارکردگی پر توجہ دلاؤ نوٹس کے نتیجے میں اسٹینڈنگ کمیٹی نے سفارش مرتب کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کو ہدایت کردی ہے کہ چترال کے دونوں اضلاع میں ٹیلی نار کے انٹرنیٹ اور ڈیٹا کی سروس کو بہتر بنادے اور ساتھ ہی پی ٹی اے کی طرف سے کی گئی سروے رپورٹ کو کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرے۔