چترال (نما یندہ چترال میل) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی صفائی اسٹاف نے گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر ہڑتال شروع کردی جوکہ غیرمعینہ مدتک جاری رہے گا۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے سنیٹیشن ملازمین نے ٹاؤن ہال کے سامنے جاری احتجاجی کیمپ قائم کردی ہے۔ ہڑتالی ملازمین کا کہناتھاکہ اس مہنگائی وگرانی کے دورمیں تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے جبکہ ان کے بچوں کی تعلیمی مستقبل بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔ انہوں نے تنخواہوں کی یکمشت ادائیگی تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ ہڑتالی کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کیاجن میں پی ایم ایل ن کے نیاز اے نیازی ایڈو کیٹ جے یو آئی کے رہنما فضل الرحمن چترالی شامل ہیں اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے فضل الرحمن نے اپنی ہی جماعت کے سابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بار بار یاددہانی کے باوجود ٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہوں کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ کروڑوں روپے اپنے دوست احباب میں بانٹ دئیے اور اس ٹی ایم اے کے زریعے ان کو ادائیگی کرادی جس میں سے ان کم اجرت والی ملازمین کی تنخواہیں دی جاسکتی تھی۔ درین اثناء ٹی ایم اے کے صفائی اسٹاف کے کام چھوڑنے کی وجہ سے چترال شہرمیں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ہرجگہ نظر آرہے ہیں جوکہ عوام کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات