چترال (نما یندہ چترال میل ) جمعرات کے روز شاہی مسجد چترال میں منعقدہ پیغام پاکستان کانفرنس میں علمائے کرام اور دوسرے مقررین نے اس بات کا بھر پور اعادہ کیا کہ وطن عزیز پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا ہے اور ہم پر لازم ہے کہ اس کی عظمت پر کسی حال میں آنچ آنے نہ دیں اور اس کے خلاف مذموم سازش کرنے والے منفی عناصر کو پہچان لیں اور ان کے مقاصد کو ناکامی سے دوچار کریں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور اس کے ادارے اپنے کام کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔ معروف عالم دین مولانا اسرار الدین الہلال کے زیر صدارت اس کانفرنس میں شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے کہاکہ آزادی عظیم نعمت ہے اور اس آزادی کی کامل حفاظت کے لئے ہمارے صفوں میں مکمل اتحاد واتفاق کا ہونا لازمی ہے اور تمام قدرتی وسائل سے مالا مال اس ملک کو ترقی دینے کی راہ میں رکاوٹوں اور مشکلات کو ختم کرنے میں ہمیں ایک سیسہ پلائی ہوئی قوم کی مانند عمل کرنا ہوگا۔ مولانا قاضی سلامت اللہ نے کہاکہ قرارداد مقاصد میں قرآن وسنت کو ملک کا سپریم لاء قرار دیا گیا جوکہ اس کی اسا س کی حیثیت رکھتی ہے لیکن بعض عناصر ملک کی سیاسی کلچر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں، علمائے کرام کو ٹارگٹ بنائے جارہے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اخلاقیات کاجنازہ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ ہمیں دشمنوں کا آلہ کار بننے اور اور اس کی جڑوں کو نقصان پہنچانے والوں کو سختی سے مسترد کرے جوکہ کلاشنکوف سے ذیادہ مہلک اور خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ مولانا محمد قاسم نے کہاکہ مملکت خداداد پاکستان کو قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا تھا لیکن ایک سازش کے تحت یہاں ایک طبقہ ملک میں امن وامان کی صورت حال کو مخدوش کرکے، ملکی اداروں کے خلاف زہر افشانی کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں سرگرم عمل ہے جن کے خفیہ ایجنڈے سے عوام کو باخبر رہنا چاہئے۔ مولانا اسرا ر الدین الہلال نے عوام پر زور دیاکہ وہ ان حالات میں ملک کی مفاد کو سب پر مقدم رکھے اور اپنے قول وفعل سے ملک کے ساتھ وفاداری اور اس کے مفاد کو تمام چیزوں پر ترجیح دے تاکہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کردہ اسلام کی یہ قلعہ ترقی کی راہ پر روان دواں رہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات