چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک کو انتر منتر کے ذریعے چلانے کی کوشش میں عمران خان نے ملک اور غریب کا بیڑا عرق کرکے رکھ دیا ہے جبکہ ادارے بھی تباہی سے دوچار ہیں اور منہ کے بل گرا ہوا غریب کو دوبارہ اٹھنا بہت ہی مشکل ہوگیا ہے جوکہ اس دور میں ممکن بھی نہیں ہے اور غریب پر مہنگائی اور بے روزگاری کی صورت میں قیامت برپا ہوگئی ہے جبکہ وزیرا عظم بنی گلہ میں بیٹھ کر چین کی بانسری بجارہے ہیں۔ بدھ کے روز چترال میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نااہل وزیر اعظم ہر کام پیرنی کے حوالے کردی ہے ا ور حکومتی امور پارلیمنٹ کے مشورے کی بجائے جادو کے عمل کے ذریعے چلانے کی کوشش جاری ہیں جوکہ دور وسطٰی کے حکمران بھی نہیں کررہے تھے اور اپنی ان کرتوتوں کی وجہ سے حکمران ملک کے لئے رسک بن کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور گرانی کے ہاتھوں نیم بسمل عوام کے ساتھ وزیراعظم اور ان کے نااہل وزرا ء جومذاق کرکے ان کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں، وہ ان کی نا اہلی کو طشت ازبام کرنے کے لئے کافی ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور ملکی کرنسی کی گرتی ہوئی حیثیت کے بارے میں گورنر اسٹیٹ بنک کے شرمناک بیان کے بعد تو عمران خان اور ان کے نااہل ٹولے کو مزید اقتدار سے چمٹے رہنے کا کوئی جوازبھی نہیں رہتا۔ امیر مقام نے کہاکہ عمران خان نے چترال سمیت ملک کے دیگر پسماندہ علاقوں میں مزید پسماندگی لانے کاتہیہ کررکھا ہے جہاں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے ختم کردئیے گئے اور پی ایس ڈی پی میں جاری منصوبے تک ختم ہوگئے جس سے چترال بھی متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چکدرہ۔چترال۔ گلگت ایکسپریس روڈ نواز شریف دور میں شروع ہونے کے آخری مرحلے میں تھا جسے پی ٹی آئی حکومت نے یکسر ختم کردیا اور یہی حال چترال کے لئے گیس پراجیکٹ کا تھا جوکہ تنصیب کے قریب تھا لیکن نواز شریف کی دشمنی میں آندھا ہوکر پی ٹی آئی حکومت نے جنگلات کوبچانے کے لئے اس ماحول دوست پراجیکٹ کو ہی دفن کردیا۔ امیر مقام کا کہنا تھاکہ 2022ء عام انتخابات کا سال ہے کیونکہ موجود ہ کٹھ پتلی حکومت ان کٹھن حالات کا مزید مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور کسی بھی وقت عمران خان اپنے ساتھیوں سمیت راتوں رات ملک چھوڑ کر راہ فرار اختیار کرسکتے ہیں۔ امیر مقام نے کہاکہ اس وقت ملک کو نواز شریف کی سخت ضرورت ہے جس کا احساس کراچی سے لے کر چترال کے عوام کو ہوچکا ہے اور ہر غریب اب نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے اور اب کی بار اس کی بار میں ہر مزاحمت اور منفی قوت خس وخاشاک کی طرح بہہ جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیاکہ وہ کل ہی سے الیکشن کی بھر پور تیاری شروع کریں اور چترال کے ساتھ نواز شریف کی خصوصی محبتوں کی مدد سے پارٹی کو ٹھوس بنیاد وں پراستوارکریں جوکہ اپنے دور حکومت میں پانچ دفعہ چترال کا دورہ کیا تھا اور سیلاب و زلزلے کے موقع پر عوام میں نقد تقسیم کردی تھی۔ اس سے قبل چترال سے قومی اسمبلی کے سابق رکن شہزادہ افتخار الدین اور دیگر رہنما عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، محمد کوثر ایڈوکیٹ، محمد ولی شاہ اور دوسروں نے بھی خطاب کیا اور نواز شریف کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





