چترال ( نما یندہ چترال میل ) کوہ انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی) کے چیرمین عبدالغفار نے لویر چترال کے کوہ یونین کونسل میں ورلڈ فوڈ پروگرام اور ایس آئی ایف کے تحت کیش فار وPرک کے ذریعے غربت میں کمی کی کاوشوں کو نہایت گرانقدر قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس پروگرام سے علاقے میں نادار، معذور اور بیوہ خواتین کو بھر پور مالی مددمل رہی ہے جس سے غذائی قلت کا خطرہ بڑی حد تک ٹل گئی ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کا غریبوں کے لئے شروع کردہ غربت مکانے اور گزشتہ سال کے طویل بارشوں سے متاثرہ عوام کے لئے ایک بیش بہا تخفہ ہے جوکہ پوری ضلعے میں اپنی مثال آپ ہے جس میں نہایت شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے تمام متاثریں کو اس انداز میں کیش اس طرح تقسیم کیا جارہا ہے کہ ایک طرف علاقے میں شجرکاری سمیت مختلف سیکٹروں میں ترقیاتی کام بھی ہورہے ہیں تو دوسری طرف ایک معقول آمدنی گاؤں کے بے روزگاروں کو مل جاتی ہے جبکہ بیواؤں، یتیموں اور معذور افراد کو اس میں شامل کئے گئے ہیں جوکہ کام نہیں کرسکتے۔ چیرمین نے کہاکہ ان کا ادارہ کے آئی ڈی پی اس پراجیکٹ کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جوکہ یقینا دوسرے این جی اوز کے لئے قابل تقلید ماڈل ہے۔ اس پروگرام کے تحت پہلے فیزمیں سیلاب متاثریں میں خشک راشن بھی وافر مقدار میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جس کے لئے پروگرام کے انچارج حیدر علی اور ان کا ٹیم خراج تحسین کے لائق ہے۔ عبدالغفار نے کوہ کے عوام کی طرف سے ورلڈ فوڈ پروگرام اور ایس آئی ایف کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات