چترال (نما یندہ چترال میل)کوہ انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی) کے زیراہتمام آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال اورکینیڈیں حکومت کی مالی معاونت سے چترال سے باہراضلاع شادیوں کوروکنے کے حوالے سے علماء کرام،مختلف سماجی تنظیموں کے سربراہوں،مسلم اورکالاش کمیونٹی ممبران کاایک روزہ ورکشاپ چترال پریس کلب میں منعقد ہوئی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی الحاج عیدالحسین،صدرمحفل مولانااسرارالدین الہلال،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئرنائب صدرشریف حسین،جماعت اسلامی تحصیل چترال کے امیرقاری سلامت اللہ،چیئرمین سی سی ڈی این چترال رحمت الہی،سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر،کالاش کمیونٹی سے نابیگ ایڈوکیٹ،دوردانہ کالاش،کے آئی ڈی پی کے چیئرمین عبدالغفار،منیجرعبدالباری،صدرتحریک تحفظ چترالی نعیم انجم،صدرعوت عزیمت سراج،صدرانجمن صدائے چترال الفاف حسین،صدر تحریک تحفظ حقوق چترال محمدالیاس اوردوسروں نے کہاکہ چترال سے باہراضلاع شادیوں میں مسلسل ناکامی اوربعض شادی شدہ خواتین کی شوہروں کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعات کے بعدضلعی انتظامیہ اورچترال پولیس نے گذشتہ کئی سالوں سے کلیئرنس کے بغیرشادیوں پرپابندی لگادی۔چترال کے ہرمکتبہ فکرکے لوگ اس فیصلے پرعمل کرناہے۔بغیراجازات کے غیرمقامی مردوں کی مقامی خواتین سے شادیوں کوروکناہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ چترال خیبرپختونخوا کے سب سے پرامن سمجھے جانے والے ضلع میں خواتین کاغیرمقامی مردوں کی مقامی خواتین سے شادی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کیاجائے گا۔کچھ بے ضمیر افراد چترال سے باہراضلاع میں شادی کوایک کاروباربناچکے ہیں ان کی ناکام ارادوں کوچترال کے باعزت باسی کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چترل ا میں غیرتصدیق شدہ شادیوں کوروکنے کے لئے دعوت وعزیمت،انجمن تحفظ چترالی،تحریک تحفظ حقوق چترال اوردوسرے تنظیمات قائم کی گئی ہیں جن کامقصد چترالی خواتین کوتحفظ فراہم کرناہے۔ اس موقع پرمنیجر بیسٹ فارویرپراجیکٹ اے کے آرایس پی چترال شائستہ جبین نیکہاکہ صنفی بنیادوں پرخواتین پرتشددسمیت خواتین کودرپیش دوسرے مسائل کے حل کے لئے سول سوسائٹی کومتحرک کرنے کی ضرورت ہے جس کے نہایت خوشگوارنتائج برآمدہوں گے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کی جسمانی تحفظ،معاشی خودمختاری اورجنسی استحصال سے تحفظ حکومت اورسماجی اداروں کی ذمہ دار ی ہے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال