چترال (نما یندہ چترال میل) ہفتے کے روز چترال ٹاؤن کے قریب واقع گاؤں جوٹی لشٹ میں دریا سے ایک نوجوان اقبال نوید ولد زار ولی کی لاش برآمد ہوئی جو کہ چھ دن پہلے پراسرار طور پر غائب ہوگئے تھے۔ نوجواں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ زرگراندہ میں واقع اپنے گھر سے بال کٹوانے نکلا تھا اور رات گئے تک واپس نہ آنے پر ان کی تلاش شروع کردی گئی تھی جبکہ پولیس تھانے میں بھی گمشدگی کی رپورٹ درج کردی گئی تھی۔نوجوان کی پراسرار گمشدگی والدیں اور عشرہ داروں کے لئے سخت پریشانی کا باعث اورمعمہ بنا ہوا تھا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ہے جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد نوجوان کی موت کے بارے حقائق سے پردہ اٹھ جاتے گا کہ انہوں نے خودکشی کی ہے یا اسے قتل کرنے کے بعد لاش کو دریا برد کردیا تھا۔گزشتہ چھ روز سے لاپتہ نوجوان اقبال نوید ولد زار ولی جب ہفتے کی صبح جوٹی لشٹ کے مقام پر دریا سے ان کی نعش برآمد کردی گئی۔ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے نعش دریا سے برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال پہنچایا جہاں اس کی پوسٹ مارٹم جاری ہے۔
اہل خانہ کے مطابق نوجوان گھر واقع زرگراندہ سے بال کٹوانے کے لیے بازار کے لیے نکلا لیکن واپس نہیں آیا تھا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال