چترال (نما یندہ چترال میل)خیبرپختونخوا پولیس کے حال ہی میں ڈی ایس پی کے رینک پر پروموشن لینے والوں میں چترال سے حسن اللہ بھی شامل ہیں جو کہ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے لئے شہرت رکھتے ہیں۔ اپر چترال کے خوبصورت گاؤں نوگرام سے تعلق رکھنے والے اس آفیسر کا پولیس فورس میں سروس تقریباً چار دہائیوں پر محیط ہے جس کے دوران انہوں نے اپنی ڈیوٹی پیشہ ورانہ مہارت اور جراتمندی سے ادا کیا اور سوات میں دہشتگردی کے عروج کے دنوں میں ان گنے پولیس افسران میں شامل تھا جو اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر حکومتی رٹ قائم رکھے ہوئے تھے۔ اس وقت حسن اللہ آیون سرکل میں سب ڈویژنل پولیس افسر کی زمہ داریاں نبھانے میں مصروف ہے اور آئی جی پی کی وژن کے مطابق اس حساس علاقے کو منشیات کے لعنت سے پاک کرنے میں کامیابی کا جھنڈا گاڑ رہے ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ آیون اور کالاش وادیوں میں منشیات فروشوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی حسن اللہ یہاں پہلے سے اون پے اسکیل پر تعیناتی کیدوران اپنی قابلیت کی دھاک بیٹھا دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کالاش وادیوں میں سیاحت کو امن و سکون کی وجہ سے فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال انہوں نے بطور قائم مقام ایس ڈی پی او افسران بالا اور عوام کی طرف سے داد وتحسین وصول کی جب گہیریت اور کیسو کے دیہات کے درمیاں چراگاہ پر تنازعہ مسلح تصادم کی شکل اختیار کرنے والا تھا مگر انہوں نے دونوں فریقین کو مذاکرات پر لے آئے اور یہ تنازعہ ہمیشہ کے لئے حل یوگئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات