جنگلات کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر اغاخان رورل سپورٹ پروگرام کو انرجی گلوب ایوارڈ سے نوا زا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) عالمی سطح پر بڑھتی ہوئیحدت کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے سلسلیمیں اس مرتبہ پاکستان کے ضلع چترال اور گلگت بلتستان میں خدمات انجام دینے والے آغاخان رورل سپورٹ پروگرام نے لوگوں کو ماحول دوست بجلی فراہم کرکے جنگلات کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کرنے کے صلے میں انرجی گلوب ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔ جس میں 180 ممالک نے پروپوزل پیش کئے تھے۔ لیکن پاکستان کے اے کے آر ایس پی کاپروپوزل ان میں نمایاں رہا۔ جو ایوارڈ جیتنے کا سببب بنا۔ انرجی گلوب ایوارڈ کی نمایندگی اس وقت آسٹریا کر رہا ہے۔ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے عالمی سطح کے اس تقابلی میدان میں اپنی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور اسے اپنی خدمات کے اعتراف کا صلہ قرار دیا ہے۔ اس ایوارڈ کے حصول کے حوالے سیریجنل پروگرام منیجر آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اختر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ کہ اے کے آر ایس پی نے چترال میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے سلسلے میں مقامی لوگوں کی ایندھن کی ضروریات جن کا انحصار جنگلات پر ہے۔ کو ہائیڈرو پاور کی طرف منتقل کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ جس سے چترال اور گلگت بلتستان میں ہزاروں افراد استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے دونوں اضلاع میں کئی مقامات پر بجلی گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔ اور عوام ان سے روشنی سے لے کر ہیٹنگ اور دیگر ضروریات پوری کر رہے ہیں۔ تاہم ایسے بجلی گھر بھی موجود ہیں۔ جن کو اپگریڈ اور بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ ان کی استعداد میں بہتری لا کرمزید لوگوں کو بجلی سے استفادے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال میں جنگلات زیادہ تر ایندھن کی ضرورت پوری کرنے کیلئے تباہ ہورہے ہیں۔ جس کا منفی اثر سیلاب، سلائڈنگ، جانی و مالی نقصانات کی صورت میں لوگوں کو ملتے ہیں۔ جبکہ متبادل ایندھن کیطورپر بجلی لوگوں کیلئے نعمت سے کم نہیں۔ اورگلوبل وارمنگ کینتیجے میں ہونے والے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے و جنگلات کی افزائش میں پانی سے پیدا ہونے والی بجلی انتہائی معاون ثابت ہوئی ہے۔ کو آرڈینیٹر یوٹیلٹی کمپنیز ہائیڈروپاور اے کے آر ایس پی چترال مہربان خان نے اس ایوارڈ کو چترال اور گلگت بلتستان میں پن بجلی کے مثبت اثرات کو عالمی سطح پر پزیرائی سے تعبیر کیا ہے۔