داد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔جہاں جھوٹ اور خوف نہ ہو

Print Friendly, PDF & Email

داد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔جہاں جھوٹ اور خوف نہ ہو

اورنگ زیب شہزاد ایک پہا ڑی وادی میں گاوں کے سکول کا استاد ہے بچوں اور بچیوں کو انگریزی پڑھا تا ہے اس نسبت سے ایک مشکل مقا بلے کے تہہ درتہہ مر حلوں سے گذر کر مطا لعاتی دورے کے لئے امریکہ کی 5اہم ریا ستوں کا دورہ کرنے والے گروپ میں شا مل ہوا 6ہفتوں کا یہ دورہ آنکھوں کے دریچے واکر کے دل و دما غ کو فر حت و راحت بخشنے والا دورہ تھا کو لمبس نے پتہ نہیں ”ریڈ انڈنینز“ کے امریکہ میں کیا در یا فت کیا تھا اورنگ زیب شہزاد نے ٹرائی پولر (Tri-Polar) دنیا کے جدید امریکہ میں یہ در یا فت کیا کہ جہاں جھوٹ اور خو ف نہ ہو وہاں آنے والی نسلیں کا میا بی کی راہ پر گامزن ہو تی ہیں جھو ٹ بھی کا میا بی کی راہ میں رکا وٹ ہے، خوف بھی کا میا بی کی راہ میں رکا وٹ ہے امریکی سفر کی پہلی حیرت یہ تھی کہ 20سیا حوں کے گروپ کو ایک میز بان نے بڑے ریستو ران میں دعوت پر بلا یا کھا نے کا مینیو سامنے رکھا ہر ایک نے اپنی پسند کا کھا نا منگوا یا سب نے مل کر کھا یا جب بل دینے کی باری آئی تو میز بان نے کہا سب اپنا اپنا بل ادا کریں کسی کو دوسرے پر بو جھ نہیں ہو نا چا ہئیے دعوت مل بیٹھنے کا کا بہا نہ ہو تی ہے بل دینے کا دعوت سے کوئی تعلق نہیں ہو تا، پا کستا نیوں نے کہا اگر اس کا نا م دعوت ہے تو ہم روز یہ دعوت آپ کو کھلا ئینگے ایک بات جسے امریکی میز بان نے کہا چھوٹی سی بات ہے پا کستا نی سیا حوں کو بڑی با ت لگی جس سکول میں بھی گئے انہوں نے وہاں دن گذارا سارے سکول چار دیواری کے بغیر تھے کھلے میدان میں سکول کے کمرے تھے کوئی گارڈ، چو کیدار وغیرہ بھی نہیں تھا پا کستا نی سیا ح دن بھر اس پر غور فکر کرتے رہے کہ چار دیواری اور گارڈ کے بغیر کیسا سکول ہے؟ ان کو یا د آیا کہ ان کے گاوں میں جتنے سکول تھے ان کی چار دیواری 6فٹ اونچی ہو تی تھی چاق و چوبند چو کیدار پہرہ دیتا تھا 2015میں حکم آیا کہ چار دیواری 10فٹ اونچی کرو، اس کے اوپر 3فٹ کا خار دار تار لگا ؤ چھت اور دروازے کے پا س ریت کی 40بوریاں رکھ کر مو چہ بنا ؤ، سکول کے بچے سہمے ہوئے آتے تھے سکول پر خوف کا سا یہ تھا، پا کستا نی سیا حوں نے پو چھا تمہا رے ہاں سکول کی چار دیواری کیوں نہیں ہو تی، میزبان نے مسکرا کر جواب دیا، چار دیواری کی ضرورت نہیں پڑ تی یہاں چوری کا ڈر نہیں، چوروں کا خوف نہیں سکول میں کوئی چوری نہیں ہو تی سکول پر کوئی حملہ نہیں کر تا جب کوف نہ ہو، ڈر نہ ہو تو چار دیواری اور چو کیدار کی ضرورت نہیں ہو تی پاکستا نی سیا ح حیراں ہو ئے مگر جوا ب سن کر ان کی حیر ت دور ہو گئی امریکی میز با ن کے لئے یہ چھوٹی سی بات تھی لیکن پا کستا نی سیا حوں کے لئے بہت بڑی با ت تھی یہ سیا ح جن سکولوں میں گئے وہاں چند بچے لیبارٹری، لائبر یری اور چمن میں کا م کر تے ہوئے ملے، سیا حوں سے رہا نہ گیا میز با ن سے پو چھا سکول کی وردی پہنے یہ بچے کا م کیوں کر تے ہیں؟ میز بان نے بتا یا یہ وہ بچے ہیں جو غربت کی وجہ سے سکول کی فیس ادا نہیں کر سکتے، پر نسپل ان کو روز ایک گھنٹے کا کام دیتا ہے جو وہ خا لی پیریڈ میں کر تے ہیں اس کا م کی جو مزدوری ملتی ہے اس کو جمع کر کے سکول کی فیس ادا کر تے ہیں سیا حوں نے پو چھا ان کی غر بت اور مجبوری کو دیکھ کر سکا لر شپ کیوں نہیں دیا جا تا میز بان نے کہا وظیفہ لینے سے ان کی عزت نفس مجروح ہو گی ان کی غیر ت اسے برداشت نہیں کر یگی سیا حوں نے پو چھا ان کی غر بت کی تصدیق کون کر تا ہے؟ میز بان نے کہا تصدیق کی کیا ضرورت ہے سٹو ڈنٹ کبھی جھوٹ نہیں بو لتا اُس نے جو کچھ کہا وہی تصدیق ہے پا کستا نی سیا ح پھر حیرت میں ڈوب گئے چلو بھر پا نی ہو تا تو اُس میں بھی ڈوب جا تے امریکہ جو ہری ہتھیاروں کی وجہ سے بڑی طا قت نہیں بڑی طا قت اس لئے ہے کہ نئی نسل کو خوف زدہ نہیں کیا جا تا جھوٹ نہیں بولا جا تا جہاں جھوٹ اور خوف نہ ہو وہاں تر قی ہو تی ہے وہاں خو شحا لی آتی ہے۔