چترال (نما یندہ چترال میل)پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر لوئرچترال انجنیئر فضل ربی جان کی زیرصدرات مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اجلاس سیضلعی صدر، تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالد پرویز،سینئرنائب صدرشریف حسین،نائب صدرمیردول جان،نائب صدررحمان،جنرل سیکرٹری پی پی پی لویر چترال قاضی فیصل احمد سعید،انفارمیشن سیکرٹری نظارولی شاہ،سینئررہنمااپرچترال ابوللیث رامدی دیگرعہدہداروں نے خطابا کرتے ہوکہاکہ پاکستان پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی ہے،اپنے دور حکومت میں عوام کا بلا تفریق چترال میں سینکڑوں نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت ہمیشہ عام آدمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔اجلاس میں ممکنہ طور پر ملاکنڈ ڈویژن اور خاص کر چترال میں ٹیکس کے نفاز اور اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی کوختم کرنے کے فیصلے کوشدیدالفاظ میں مزامت کرتے ہوئے کہاکہ شہید زوالفقارعلی بھٹو نے چترال کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے چترال کو پچاس سال تک ٹیکس فری زون قرار دیا تھا۔سابق وفاقی اورموجودہ صوبائی حکومت نے شہیدبھٹوکوچترالی عوام کودیے گئے یادگارتحفے کو2023میں ختم کرنے کی کوشش کی ہے جو شہید بھٹو کا ویژن تھا کہ پچاس سال بعد یہ علاقہ پاکستان کے دوسرے علاقوں کے برابر ترقی کرے گا لیکن بد قسمتی سے بھٹو شہید کی شہادت کے بعد چترال کو وہ اہمیت نہیں ملی جو بھٹو شہید چاہتے تھے۔انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ چترال پاکستان کے دوسرے شہروں کے برابرترقی کرتے تک شہیدذوالفقارعلی بھٹوکادیاہوایہ تحفہ برقراررکھاجائے۔اگرصوبائی حکومت ہمارے مطالبات پرغورنہیں کیاگیاسڑکوں پرآجائیں گے جس کی تمام ترذمہ داری موجودصوبائی حکومت پرعائد ہوگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ موجود ہ صوبائی حکومت سرکاری گوداموں سے عوام کوگندم کی فروخت بندکرکے میل مالکوں کوغیراخلاقی این اوسی جاری کرکے گندم فلورمیلوں کوفروخت کررہی ہے جوکہ سراسرزیادتی ہے اگرفلورمیلوں کوگندم کاکوٹہ دنیاہے توگندم کی کوٹہ پڑھاکردیاجائے۔پی پی پی اس غیراخلاقی ناجائزطریقہ کی بھرپورمزامت کرتی ہے۔چترال کے 40فی صدغریب لوگ سرکاری گوداموں سے گندم خریدکراپنی روزمرہ کی زندگی گزارتے ہیں۔میل کی آٹاکم آمدنی والے حضرات نہیں خریدسکتے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات