انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لوئر چترال کے زیر اہتمام سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد۔۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لوئر چترال کے زیر اہتمام سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد ہوا۔ جس میں ضلع چترال لوئر کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے میں دروش ہائیر سیکنڈری سکول میں بروز ہفتہ، اور سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں بروز اتوار کو سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ منعقد ہوا۔ جس کی تمام تر ذمہ داری و نگرانی چترال ٹریڈنگ سروسز (CTS) کی تھی، جو اس ٹیسٹ کو کامیاب بنانے کیلئے انتہائی نظم و ضبط، شفافیت، غیر جانبداری کے ساتھ اس کا انعقاد عمل میں لایا۔ یاد رہے کہ چترال ٹریڈنگ سروسز (CTS) ضلع چترال کا پہلا ایجنسی ہے جو اس طرح کے مختلف سیشن، ٹیسٹ کنڈکٹنگ، آنلائن سروسز دیگر اہم امور سر انجام دیتا ہے۔ عوامی حلقوں نے بہترین خدمات سر انجام دینے پر چترال ٹریڈنگ سروسز (CTS) کی کوششوں کو سراہا اور ہر قسم کی تعاون کیلئے یقین دہانی کی۔ (سی،ٹی،ایس) کے سی ای او (CEO) کا کہنا ہے سی ٹی ایس ضلع چترال میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جو اس طرح کے سیشن، مقابلہ کے امتحانات، و دیگر سروسز کا انعقاد انتہائی شفافیت اور میریٹو کریسی کی بنیاد پر سرانجام دیتا ہے۔