تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی قیادت اور صوبائی وزیر کھیل و ثقافت محمود خان کی رہنمائی اور کوششوں کی بدولت پارٹی کا پیغام گھر گھر پہہنچ گیا ہے۔ خاتون ممبر ویمن فلک ناز

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) تحریک انصاف کی خاتون رہنماو ممبر ویمن کور کمیٹی فلک ناز نے کہا ہے۔ کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی قیادت اور صوبائی وزیر کھیل و ثقافت محمود خان کی رہنمائی اور کوششوں کی بدولت پارٹی کا پیغام گھر گھر پہہنچ گیا ہے۔ اور تحریک انصاف آنے والے الیکشن میں بھاری منڈیٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ الیکشن 2018کی تیاری کے حوالے سے خواتین کو منظم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اور کرپشن و اقرباء پروری کی سیاست سے تنگ آئے ہوئے لوگ تحریک انصاف کو ایک نجات دہندہ پارٹی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اور یہ واحد پارٹی ہے جو ملک میں کرپشن کا خاتمہ اور اداروں میں میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کی تاریخ میں وہ پہلی حکومت ہے۔ جس نے سفارش، اقربا ء پروری اور رشوت کا خاتمہ کرکے قابل اور باصلاحیت غریب لوگوں کو ملازمتوں کے حصول کے مواقع مہیا کئے۔ جبکہ پچھلی حکومت میں غریب اور نادار لوگوں کیلئے بغیر رشوت کے ملازمت کا حصول نا ممکن تھا۔ فلک ناز نے کہا۔ کہ صوبائی وزیر کھیل نے پانچ سالہ دور حکومت میں کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر اور ثقافت کے تحفظ کیلئے اہم کام کئے۔ تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے صحت مند تفریح کے مواقع مہیا کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ وہ عنقریب عمران خان کی قیادت میں منسٹر محمود خان و دیگر رہنماؤں کے ساتھ ملاکنڈ کا دورہ کریں گے۔ اور یہ کامیاب ترین دورہ ہوگا۔