چترال (نمائندہ چترال میل) جمعیت علماء اسلام کی طرف سنیئر راہنما مولانا عبدالسمیع آزاد کو ضلع چترال کے لئے ”ناظم انتخابات“ مقرر کیا گیا۔ اس حوالے سے گزشہ روز اعلامیہ جاری ہوا۔مولانا عبدالسمیع آزاد جمعیت علماء اسلام کے سنیئر راہنما ہیں اور ماضی میں مختلف کلیدی عہدوں پر فائز رہے ہیں اور اب انہیں رکنیت سازی اور تنظیم سازی جیسے مشکل اور محنت طلب کام کیلئے چنا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق ہر چار/پانچ سال بعد ملک بھر میں نئے سرے سے تنظیم سازی کی جاتی ہے جسکے بعد نچلے سطح سے تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا جاتا ہے جسمیں تحصیل ، ضلع، صوبہ اور پھر مرکز ی نظم کے لئے انتخابات کے لئے امراء اور نظماء(جنرل سیکرٹریز) کے انتخابات عمل میں لائے جاتے ہیں۔ اس سے قبل جماعت کے مرکزی شوریٰ کی منظوری سے ایک مرکزی ناظم انتخابات کا تقرر کیا جاتا ہے جوکہ اپنے معاونین کے ساتھ ساتھ صوبائی نظماء انتخابات کا تقرر عمل میں لاتا ہے اور صوبائی نظماء انتخابات اپنے معاؤنین کے ساتھ ساتھ اضلاع کے نظماء کا تقرر کرتے ہیں۔ نظماء انتخابات کی نگرانی میں ہی جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی کا عمل انجام پذیر ہوتا ہے۔ رکنیت سازی کا یہ عمل کم از کم پانچ مہینے پر محیط ہو سکتا ہے جس کے بعد نئے امیر اور جنرل سیکرٹری منتخب کئے جائینگے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





