چترال (نمائندہ چترال میل) پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن کی صوبائی قیادت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے 7مارچ سے ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں بشمول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پیرامیڈیکل اسٹاف سروس اسٹرکچر میں مطلوبہ تبدیلی کے مطالبے کے حق میں ہڑتال شروع کریں گے جوکہ مطالبے کی منظوری تک جاری رہے گا۔ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چترال کے قائمقام صدر وقار احمد نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تمام پیر امیڈیکل اسٹاف مکمل ہڑتال پر ہوں گے جبکہ انسانی ہمدری کی بنیاد پر صرف ایمرجنسی کور یج جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ جب صوبائی حکومت نے تمام دوسرے محکمہ جات میں ملازمین کی اپ گریڈیشن کی اور دوسرے مطالبات بھی مان لیا لیکن پیرامیڈیکس وہ واحد طبقہ ہے جو کہ اپنی ڈیوٹی کی حساسیت اور تعلیمی قابلیت کے مطابق اپ گریڈیشن سے محروم چلے آرہے ہیں اور اس ناانصافی کے خلاف وہ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں صوبہ بھر کی پیرامیڈیکس برادری مکمل طور پر ایک صفحے پر ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





