چترال ( نمائندہ چترال میل) گولین گول بجلی گھر سے مسلسل بجلی کی سپلائی تو شروع ہوگئی لیکن چترال شہر میں ٹی۔ وی کیبل سروس میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی اور کیبل کنکشن رکھنے والے بار بار کیبل کی بندش کی شکایات سامنے لارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ کیبل انتظامیہ پر یہ فرض عائد ہوتی ہے کہ وہ چوبیس گھنٹے کیبل کے ذریعے ٹی۔ وی نشریات کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور بجلی کے فیل ہونے کی صورت میں ان کو ایمرجنسی بنیادوں پر تھرمل جنریٹرچلانا چاہئے۔ ان کاکہنا تھاکہ گزشتہ کئی دنوں سے چترال شہر میں صبح گیارہ بجے تک کیبل نشریات بند رہتے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔انہوں نے پیمرا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پامیر کیبل انتظامیہ کو وارننگ جاری کیا جائے کہ ٹی۔ وی نشریات کی بندش کا سلسلہ بند کیا جائے اور بجلی کے فیل ہونے کی صورت میں متبادل انتظام کیا جائے۔ جب کیبل آفس سے اس بارے میں پوچھا گیا تو ایک ذمہ دار نے اس بات کی تصدیق کی کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صبح کے اوقات میں کیبل کو بند کرنا پڑرہا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





