پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے معاشرے کے غریب افراد کو صوبے کے بہترین سرکار ی و نجی ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے صحت کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیاہے جس کے تحت ہر خاندان کو سالانہ ساڑھے 5لاکھ روپے کی مفت طبی سہولت فراہم کی جاتی ہے اب تک صوبے کے14 لاکھ غریب خاندانوں کوصحت کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں اور مزید 10لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دینے کا پروگرام ہے۔دریں اثناء صوبائی حکومت نے صو بے کے معذور افراد کو بھی یہ سہولت دینے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے معذور افراد کا محکمہ سماجی بہبود،خصوصی تعلیم اورترقی خواتین خیبر پختونخوا کے ساتھ رجسٹرڈہونا لازمی ہے۔محکمہ ہذا کوہاٹ کے ضلعی آفیسر بلال خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کے معذور افراد حکومت خیبر پختونخوا کے فیصلے کی روشنی میں صحت کارڈ کے حصول کے لئے محکمہ سماجی بہبود،خصوصی تعلیم وترقی خواتین کے ضلعی دفترمیں مکمل کوائف کے ساتھ اپنے آپ کو فوری طور پررجسٹرڈ کرائیں تاہم پہلے سے رجسٹرڈ معذور افراد زحمت نہ کریں کیونکہ ان کے کوائف پہلے ہی صوبائی حکومت کو بھجوائے جا چکے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





