چترال (نما یندہ چترال میل) ویلج کونسل ایون ون ویلج کونسل ایون ٹو وی سی رمبور بمبوریت اور بریر کے عمائدین نے چیرمین واپڈا،چیف منسٹر خیبر پختوخوا، چیف انجینئر واپڈا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کی غفلت کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے بمبوریت کے دو نوجوانوں کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے یا ان خاندانوں کی کفالت کا انتظام کیا جائے جو ٹرانسمیشن لائن کی لٹکتی تاروں سے لگ کر جل گئے تھے ۔ چترال پریس کلب میں پیر کے روز ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتیہوئیسابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عبدالمجید قریشی، چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین، چیرمین ویلج کونسل ایون ٹو محمدرحمن، چیرمین بمبوریت خلیل الرحمن و عمائدین عنایت اللہ اسیر، سیدالدین نے کہا کہ 20 ستمبر کی رات چتر پل کے قریب واپڈا کے مین ٹرانسمیشن لائن کی لٹکتی تاروں سے ٹکرا کر عبدالرحیم اورعبدالباسط کی موت واقع ہوئی جس کیموقع پر موجود لوگ شاہدہیں۔یہ واقعہ واپڈاکی کھلی غفلت کینتیجے میں پیش آیا ہے کیونکہ بار بار توجہ کے باوجود واپڈا کا مین ٹرانسمیشن لائن کے تار 10 فٹ سے بھی کم اونچائی پر لٹک رہے ہیں اور اس سے پہلے نھی کئی افراد اس کے نذر ہوچکیہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سراسر واپڈا کی غفلت کا نتیجہ ہونے کی وجہ سے واپڈا کے زمہ داروں کے خلاف قتل بالسبب کا مضبوط کیس بنتا ہے لیکن مقامی پولیس واپڈاکے خلاف ایف آئی آردرج کرنے میں لیے ولعل سے کام لے رہا ہے جس کا پولیس کے اعلیٰ حکام کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا۔کہ متاثرہ دونوں خاندان قابل رحم ہیں جن کے گھروں غ کمانے والا کوغاور نہیں رہا اور ان خاندانوں کی کفالت کیلئیواپڈا اور حکومت کی طرف سے مالی مدد انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے چیرمین وپڈا، چیف منسٹر، چیف انجینیر واپڈا، ڈپٹی کمشنر چترال سے مطالبہ کیا۔ کہ حکومت اور واپڈا ان متاثرین کیلئے اقدامات کرے۔ تاکہ انہیں سپورٹ مل سکے۔ بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام