چترال (نما یندہ چترال میل) ویلج کونسل سینگور کے عمائدین نے آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ(آکاہ) کی طر ف سے شاہ میراندہ ایریا میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر پر ادارے کیتمام حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کام کی معیار اور کوالٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چترال پریس کلب میں چیرمین ویلج کونسل سینگور امین الرحمن، یوتھ چیرمین فیصل، فصیح اللہ، امین اللہ، عبید، عیداللہ تحصیل، رحمت حلیم اور دوسروں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینگور میں سیلاب سے بچاو کیلئے حفاظتی بند کی تعمیر ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔ جس کی تعمیر کا بیڑا آکاہ نے اٹھا کر عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے اور اس حفاظتی پشتے کی تعمیر کا کا م بہترین طریقے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے کے ڈی این کے ذیلی اداروں کے تعاون سے اس سے قبل بھی سینگور میں لنک روڈ کی تعمیر، گلیوں کی پختگی اور نہروں کی تعمیرتسلی بخش انداز میں انجام پائے ہیں اور لوگ ان سے استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ ایک شرپسند شخص آکاہ کی طرف سے ہونے والے اس قسم کے قابل تعریف کام کو ذاتی مفاد کی خاطر متنازعہ بنا کر ادارہ، مقامی تنظیم اور ویلج کونسل کے ذمہ داروں کو بدنام کرنے کی کو شش کر رہا ہے۔ جس کا نام تک لینا ہم مناسب نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر مقامی شخص علاقہ سینگور کا امن تباہ کرنیکی کوشش کر رہا ہے اور ان کا منفی کردار تمام لوگوں کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینگور کے عوام آکاہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ عوامی مفاد کی خاطر حفاظتی پشتے کابہترین منصوبہ سیگور میں تعمیر کر رہے ہیں جس سے ممکنہ سیلاب سے گاوں کو بچانے میں بہت مدد ملے گی۔
تازہ ترین
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”شاہ خرچیاں سلامت ہیں”
- ہومافتخار شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر تعینات
- ہومجامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد
- ہومچترال کے معروف صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان گمبد بروز میں سپرد خاک کیا گیا
- ہوماظہار تشکر ۔۔ ہم ان تمام عزیز و اقارب،دوستوں اور بہی خواہوں کے شکر گزار ہیں۔۔حاجی سید احمد بمبوریت و فیملی
- ہوماپر اور لویر چترال کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے جن میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ لویر چترال اور گل مراد خان ایڈوکیٹ اپر چترال کے صدر منتخب ہوگئے