چترال (نما یندہ چترال میل) جماعت اسلامی کے شعبہ فہم دین کے تحت قرآن وحدیث کلاس ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد اتوار کے روزاحتتام پذیر ہوگئے جس میں معروف مذہبی اسکالر اور مبلغ مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل نے درس قرآن وحدیث دیتے رہے جوکہ صبح چھ بجے سے سات بجے تک منعقد ہوتے تھے۔ اتوار کے دن احتتامی کلاس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں مردو خواتین حاضر ہوئے اور اجتماعی دعا ء کے وقت رقت امیز مناظر دیکھنے میں آئے جب شرکاء نے اللہ کے حضور گڑ گڑاکر گناہوں کی معافی اور اپنے راستے میں استقامت کی دعائیں مانگتے رہے۔ اپنے احتتامی کلمات ڈاکٹر اسماعیل کا کہنا تھاکہ قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط بنانے سے مسلمان کے لئے تمام راستے خود بخود کھل جاتے ہیں اور ایک مسلمان کے لئے قرآن کا علم حاصل کرنا اتنا ہی ضروری ہے اور جتنا دوسرے دنیوی علوم کے لئے ہم جتن کرتے ہیں، اسی اسکیل پر اللہ کی نازل کردہ کتاب کے سمجھنے میں بھی وقت،و سائل اور توانائی خرچ کرنا بھی ہم پر فرض ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے اس بات کو ہر مسلمان طالب علم کے لئے لازمی قرار دی جائے کہ اسے میٹرک کے بعد کسی کالج میں داخلہ اس وقت تک نہ دیا جائے جب تک وہ قرآن کو ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پاس نہ کرے۔ پروگرام کے منتظمیں میں سے جہانزیب احمد نے میڈیا کو بتایاکہ روزانہ اوسطاً تین سے چار ہزار تک جبکہ احتتامی کلاس میں تقریباً آٹھ ہزار مردوخواتین شریک ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ قرآن وحدیث کے اس کلاس میں حاضر ہونے والوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات