چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عبدالولی خان عابدایڈوکیٹ، سابق ایم پی اے سید احمد خان ایڈوکیٹ، محمد کوثر ایڈوکیٹ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ نے پی ایم ایل (این) کے صوبائی صدر اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا مقامی قیادت کی جانب سے درخواست قبول کرتے ہوئے چترال کا دورہ کرنے اور اپرچترال کے گاؤں ریشن میں سیلاب سے متاثر ہ جگہے کا دورہ کرنے اور لویر چترال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ وقتی طور پر حل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریشن میں سڑک کی بندش اور پیڈو اور پیسکو کے درمیان بجلی کی فی یونٹ قیمت کے تعین میں تنازعے کے نتیجے میں بجلی کی بندش اپر اور لویر چترال میں گھمبیر مسائل کی صورت اختیار کرگئے تھے جس کے لئے امیر مقام کو مقامی قیادت نے چترال کا دورہ کرنے کی درخواست ملنے پر فوری طور پر وہ چترال تشریف لائے اور وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ حل پیش انہوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ چترال کی ترقی کے لئے میاں نواز شریف اور ان کی پارٹی سے ذیادہ کوئی سنجیدہ اور مخلص نہیں۔انہوں نے کہاکہ کوہ یونین کونسل کے موری لشٹ کے مقام پر انہوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیسکو اور پیڈو کے درمیاں تنازعے کی تصفیے تک بجلی کی روزانہ 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو کم کرکے 12گھنٹے کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ یہ اعلان کیا کہ وفاقی حکومت سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے وہ مکمل ذمہ داری لیتے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے اس نوعیت کی ذمہ داری پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تین تحصیل چیرمین صاحبان شہزادہ امان، سردار حکیم اور جمشید لے لیں۔ انہوں نے کہاکہ ریشن کے مقام پر متاثرین سے لی گئی متبادل سڑک کے لئے معاوضے کو دس دنوں کے اندر اندر این ایچ اے کے ذریعے ادائیگی کرنے کا وعدہ کیا جبکہ دریا برد شدہ زرعی زمینوں اور گھروں کی معاوضے میں وفاقی حکومت کی جانب سے 50فیصد رقم کی ادائیگی کی بھی ذمہ داری لے لی اور اس کے ساتھ فیڈرل فلڈ کمیشن کے زریعے ریشن گاؤں کو مزید دریابردگی سے بچانے کے لئے صوبائی حکومت کی مدد کا اعلان کیا جس سے متاثرین میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہاکہ ہم اس نازک موقع پر سیاست کرنے کی بجائے عوامی کی بہتر مفاداور اسے مصائب سے چھٹکارا دلانے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں اور اسے جاری وساری رکھیں گے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات