محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و الاونسز میں اضافے کی منظوری دیدی

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل) محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و الاونسز میں اضافے کی منظوری دیدی، پنشن میں 15% اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری، بنیادی تنخواہ میں پانچ ایڈہاک ریلیف ضم کرکے بنیادی تنخواہ 2022 متعارف، محکمہ خزانہ سے جاری ہونے والی نوٹیفیکیشن کے مطابق پختوخوا حکومت نے وفاقی حکومت کے طرز پر پے سکیل ریوائز کردیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ ایڈہاک ریلیف ضم کرکے بنیادی تنخواہ 2022 کو متعارف کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15% اضافہ 2017 کے جاری تنخواہوں پر کیا گیا ہے جو کہ تاحکم ثانی فریز رہے گا۔ ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کیساتھ جاری ہونے والے نئے پے سکیل کے مطابق تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے سے گریڈ 17 کی بنیادی تنخواہ 30 ہزار سے 45 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ گریڈ 17 کا سالانہ انکریمنٹ 2350 سے 3420 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے تنخواہ اور الاونسز بارے شکایات کا ازالہ گریوینس ریڈریسل کمیٹی کے زریعے کیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے پنشن میں 15% اضافے کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق یہ اضافہ یکم جولائی کو یا اس کے بعد رئٹائر ہونے والے ملازمین پر بھی لاگو ہوگا۔ پنشن کم گریجویٹی 1954 کے تحت دی جاینیوالی فیملی پنشن پر بھی یہ اضافہ نافذالعمل ہوگا۔