چترال (نما یندہ چترال میل) صوبائی سیکرٹری پاپولیش ویلفئیر خیبر پختونخوا ضیاء الحق نے چترال میں 1.8فیصد پاپولیش گروتھ پر اپنی اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اسے محکمے کی بہتر کارکردگی قرار دیتے ہوئے کہاکہ قومی لیول پر پائی جانے والی 2.0فیصد آبادی میں اضافہ کے مقابلے میں یہ بہت ہی بہتر ہے۔ گزشتہ روزضلع لویر چترال کے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ آبادی میں بے تحاشا اور ملکی وسائل سے ذیادہ تناسب میں آبادی میں اضافے سے جو خوفناک نتائج مرتب ہورہے ہیں، وہ سب کے سامنے ہے اور وطن عزیز دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں یہ شرح ذیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں گے تاکہ اور بھی بہتر نتائج سامنے آسکیں اور اقتصادی ترقی، غربت میں کمی اور ماحولیات کا تحفظ جیسے اہداف حاصل کئے جاسکیں۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر افیسر اصغر خان نے ضلعی آفس کے بارے میں انہیں بریفنگ دی اور انہیں کارکردگی کے ساتھ ساتھ دستیاب اور مطلوبہ وسائل کے بارے میں بتایا۔ اس سے قبل سیکرٹری پاپولیشن نے سستا بازار کا افتتاح کیا اور چترال شہر کے علاوہ دروش بازار کا بھی دورہ کیا اور عام صارفین سے تبادلہ خیال کرکے ان کے مسائل دریافت کئے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





