(چترال میل رپورٹ)ڈیزل کی قیمتیں اضافہ کے بعد 101روپے مقرر ہونے پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور نے صوبے میں مختلف شہروں کے مابین اور اندرون شہر ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے فی کلو میٹر فی مسافر نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں۔جن کے تحت فلائنگ کوچز 1.16روپے، اے سی بسیں 1.36روپے، عام بسیں 1.01روپے اور لگثرری بسیں 1.11روپے فی کلومیٹر فی مسافر کرائے وصول کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کیلئے فلائنگ کوچز75روپے، اے سی بسیں 88روپے، عام بسیں 66روپے اور لگثرری بسیں 72روپے کرایہ وصول کریں گی اسی طرح پشاور سے بنوں کیلئے فلائنگ کوچز226روپے، اے سی بسیں 265روپے، عام بسیں 197روپے اور لگژری بسیں 216روپے، پشاور سے ڈی آئی خان کیلئے فلائنگ کوچز 371روپے، اے سی بسیں 435روپے، عام بسیں 323روپے اور لگژری بسیں 355روپے اور پشاور سے ہری پور کیلئے فلائنگ کوچز181روپے، اے سی بسیں 212روپے، عام بسیں 158روپے اور لگژری بسیں 173روپے کرایہ چارج کریں گی۔ مزید برآں پشاور سے ایبٹ آباد کیلئے فلائنگ کوچز226روپے، اے سی بسیں 265روپے، عام بسیں 197روپے اورلگژری بسیں 216روپے,پشاور سے مانسہرہ کیلئے فلائنگ کوچز256روپے، اے سی بسیں 301روپے، عام بسیں 301روپے اورلگژری بسیں 245روپے,پشاور سے مردان کیلئے فلائنگ کوچز67روپے، اے سی بسیں 79روپے، عام بسیں 59روپے اورلگژری بسیں 64روپے,پشاور سے ملاکنڈکیلئے فلائنگ کوچز137روپے، اے سی بسیں 160روپے، عام بسیں 119روپے اورلگژری بسیں 131روپے,پشاور سے تیمرگرہ کیلئے فلائنگ کوچز205روپے، اے سی بسیں 441روپے، عام بسیں 179روپے اورلگژری بسیں 196روپے,پشاور سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچز200روپے، اے سی بسیں 234روپے، عام بسیں 174روپے اورلگژری بسیں 191روپے,پشاور سے دیر کیلئے فلائنگ کوچز290روپے، اے سی بسیں 340روپے، عام بسیں 252روپے اورلگژری بسیں 277روپے,پشاور سے چترال کیلئے فلائنگ کوچز423روپے، اے سی بسیں 496روپے، عام بسیں 369روپے اورلگژری بسیں 405روپے,پشاور سے چارسدہ کیلئے فلائنگ کوچز31روپے، اے سی بسیں 37روپے، عام بسیں 27روپے اورلگژری بسیں 30روپے کرایہ وصول کریں گے۔اس کے علاوہ دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء، نابینا و معذور خصوصی افراد60برس سے زائد عمر کے بزرگ مسافروں کیلئے اصل کرایوں پر پچاس فیصدموجودہ رعایت برقرار رہے گی۔ جبکہ ائرکنڈیشنز کام نہ کرنے کی صورت میں ڈیلکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ وصول کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



