چترال ( نما یندہ چترال میل) چترال شہر کے نواحی گاؤں بروز میں طلاق شدہ خاتون بی بی روحیمہ نے اپنی ماں نصرت بی بی کے ہمراہ پہلے اپنے سابق سسر پر سنگ باری کی اور بعد میں اپنے سابق شوہر فضل نبی کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا جس کی موت ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی واقع ہوگئی۔ پولیس تھانہ چترال کے اہلکار کے مطابق مقتول کی ماں حریرہ بی بی نے پولیس کو بتایاکہ تین ماہ قبل ان کا بیٹا فضل نبی نے اپنی بیوی روحیمہ بی بی کو طلاق دی تھی جس کے بعد وہ اپنے گھر واقع گنگ گہیریت میں جاکر رہنے لگی لیکن چند روز قبل وہ واپس آکر اپنے سابق شوہر اور میرے بیٹے فضل نبی کے ساتھ رہنے لگی جس پر میرے شوہر نے اپنے مقتول بیٹے کے ساتھ اس غیر شرعی کام کی بنا پر تعلق ختم کردی تھی۔ انہوں نے پولیس کو مزید بتایاکہ 5اپریل کو بوقت شام روحیمہ بی بی نے اپنی ماں نصرت بی بی کے ساتھ مل کر میرے شوہر فضل ربی پر پتھروں کی بارش کردی جس سے ان کی پیٹھ اور ایک بازو پر شدید زخم آگئے اور وہ انہیں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چلی آگئی اور ایک گھنٹے کے اندر ان کے بیٹے فضل نبی کی لاش کو بھی ہسپتال پہنچائی گئی جسے روحیمہ بی بی نے اپنی ماں نصرت بی بی کی مدد سے چاقو سے حملہ کیا تھا۔ پولیس تھانہ چترال کے ایس ایچ او انسپکٹر منیر الملک نے بتایاکہ پولیس نے تعزیزات پاکستان کے دفعات302اور 34کے تحت کیس درج کرکے ملزمان روحیمہ بی بی اور ان کی ماں نصرت بی بی کو گرفتارکرلیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





