( چترال میل رپورٹ ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت صارفین 12 جون سے 23 جون تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نئے کرنسی نوٹ 120 شہروں میں 1000 کمرشل بینک برانچز کے ساتھ ساتھ آن لائن بینکنگ میں دستیاب ہوں گے۔
نئے نوٹوں کے حصول کے لیے ایس ایم ایس سروس کے لیے صارفین کو اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ بینک برانچ آئی ڈی نمبر کو 8877 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔
اس کے بعد صارف کو بینک کی جانب سے ٹرانزیکشن نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا، جس کے ساتھ بینک برانچ کا ایڈریس اور تاریخ دی جائے گی تاکہ نئے نوٹ حاصل کیے جاسکیں۔
صارف کو نئے کرنسی نوٹ لینے کے لیے اصل شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور 8877 سے موصول ہونے والا کوڈ بھی ساتھ لانا ہوگا۔
بینکوں کی برانچوں کے ریفرنس کوڈز اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ یا پی بی اے ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
ایس ایم ایس سروس سے استفادہ کرنے والے سے ایک مسیج کے چارجز ڈیڑھ روپے بمشول ٹیکس ہوں گے، جبکہ اس سروس سے ایک شخص صرف ایک بار ہی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
ایک شخص کو نئے نوٹوں کی گڈیاں مخصوص تعداد میں ملیں گئ یعنی ایک شخص کو 10، 50 اور 100 کی دو گڈیاں لے سکتا ہے۔
اگر کوئی بھی صارف مختلف موبائل نمبرز سے ایک ہی شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ نمبر کو مسیج میں بھیجتا ہے یا مختلف شناختی کارڈز کے نمبر کو ایک ہی موبائل نمبر سے بھیجتا ہے تو ایسے صارف کی ٹرانزیکشن مکمل نہیں ہوگی البتہ صارف کے چارجز کاٹ لیے جائیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات