چترال (نما یندہ چترال میل) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال سید زاہد شاہ نے موژین اویر میں شادی شدہ خاتون فریحہ بی بی کی مقدمہ قتل کے فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان کو عمر قید کی سزا اور ایک کو وقوعہ میں ملوث ہونے کی عدم ثبوت پر بری کردیا۔ استعاثہ کے مطابق10 اگست 2020ء کو اپر چترال ضلع کے گاؤں موژین اویر میں ایک شادی شدہ خاتون فریحہ بی بی کی لاش کو گھر کے قریب واقع ایک جھیل میں پائی گئی اور ان کے گھر والوں نے ان کی خود کشی کی رپورٹ مقامی پولیس کے پاس درج کرادی۔ اُس وقت محنت مزدوری کی عرض سے سعودی عرب میں مقیم فریحہ کے شوہر شیخ الاسلام نے اپنے بھائیوں صلاح الدین اور ان کی بیوی سعیدہ بی بی اور سمیع اللہ اور ان کی بیوی حریرہ کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف پولیس تھانہ موڑکھو میں مقدمہ درج کرادیا جس پر پولیس نے تفتیش کا آعاز کردیااور اسے خود کشی کی بجائے قتل قرار دینے کے بعدچاروں افراد کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرتے ہوئے انہیں قتل کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ ڈیڑھ سال زیر سماعت رہنے کے بعد عدالت نے جمعرات کے روز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان صلاح الدین، سمیع اللہ اور سعیدہ بی بی کو عمر قید کی سزا کے ساتھ تین تین لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سادی جوکہ مقتولہ کے ورثاء کو ادا کی جائے گی۔ عدالت نے حریرہ بی بی کو ثبوت کی عدم دستیابی کی بنا پر واقعے میں بری کردیا۔ سرکار کی طرف سے وکیل استعاثہ کے طور پر سینئر پبلک پراسیکیوٹر فضل معبود پیش ہوئے جبکہ گل مراد ایڈوکیٹ مستعیث کی طرف سے پیش ہوئے۔ سمیع اللہ ایڈوکیٹ وکیل صفائی کے طور پر ملزمان کی طرف سے پیش ہوتے رہے۔ فیصلہ سناتے وقت چاروں ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے جن میں سے صلاح الدین اور سمیع اللہ پہلے سے گرفتار اور پولیس کی تحویل میں تھے جبکہ سعیدہ بی بی کو موقع پر موجود لیڈی کنسٹیبل نے عدالت کی ہدایت پر تحویل میں لے لیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





