چترال (محکم الدین) چترال کے عوامی حلقوں نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی طرف سے ایکشن لینے کے احکامات کا خیر مقدم کیا ہے۔ اور بھر تعاون کا یقین دلایا ہے۔ چترال میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ کہ اس وقت حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔ خصوصا ٹرانسپورٹ کرایوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیور برادری مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ اور حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچنے کی بجائے ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیوروں کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ٹرانسپورٹ مالکان چترال کے کرایوں میں پچاس سے اسی فیصد جبکہ بعض مقامات کے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کیا ہے۔ لیکن انتظامیہ اور چترال پولیس تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کی کھال اتارنے کا نظارہ کر رہے ہیں۔ جبکہ حکومت کو مفت میں بدنامی مل رہی ہے۔ چترال سے ایون 29 کلومیٹر فاصلے پر 150 روپے فی سواری جبکہ چترال سے بمبوریت 300 سے 400 روپے یکطرفہ کرایہ لیا جارہا ہے۔ کرایہ کے نام پر لوٹنے کا یہ سلسلہ تمام علاقوں کے مسافروں کے ساتھ جاری ہے۔لیکن مجال ہے۔ کہ انتظامیہ کا کوئی آفیسر یا پولیس کا جوان روڈ پر ڈیوٹی کے دوران مسافر گاڑی روک کر سواریوں سے یہ پوچھنے کی زحمت کرے۔ کہ ان سے کتنا کرایا لیا جا رہا ہے۔ مسافر ہر روز تھانے میں رپورٹ درج کرکے ڈرائیوروں کے ساتھ لڑائی جھگڑا مول نہیں لے سکتے۔ اسی طرح اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے بارے میں کوئی پرسان نہیں ہے۔ اکثر تاجروں نے مہنگائی حکومت پر تھوپ کر ناجائز منافع خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ان کو حکومتی مہنگائی کی آڑ میں لوٹنے کا موقع مل گیا ہے۔ اور یہ اس وجہ سے ہورہا ہے۔ کہ انتظامی مشینری انتہائی سستی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے کہاہے۔ کہ چیف سیکرٹری ڈاکٹرشہزاد نے یہ ادراک کیا ہے۔ کہ عوام لٹ رہے ہیں۔ اس لئے انہوں نے فوری اور سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عوام چترال کو امید ہے۔ کہ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال اور اپر چترال چیف سیکرٹری کے احکامات پر عمل کرتے ہوئیٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانی اور ناجائز منافع خوری و مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنیکی کوشش کرکیاپنا فرض منصبی نبھائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



