چترال (نما یندہ چترال میل) بلدیاتی الیکشن کے اتحادی پارٹیوں جمیعت العلماء اسلام اور مسلم لیگ ن کا مشترکہ اجلاس دونوں پارٹیوں کے رہنماوں مولانا شیر احمد اور سابق ممبر جندولہ خان کی زیر صدارت ایون کے مقامی ہوٹل مں منعقد ہوا۔ جس میں دونوں پارٹیوں کے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایون میں انتخابی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اوراس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کہ حالات جے یو آئی اور پی ایم این کے مشترکہ امیدواروں کے حق میں ہیں۔ اور انشائاللہ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیداواران تحصیل اور ویلج سطح پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جمیعت العلماء اسلام ایون مولانا شیر احمد،مسلم لیگ ن ایون کے رہنما جندولہ خان و حاجی خیرالاعظم، امیدوار جنرل کونسلر مولانا محمد آمین، امیدوار کسان کونسلر قاری اسرار احمد، مولانا محمد قاسم، علیم اللہ، استاد مظفرالدین وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے قائدین نے تمام سیاسی حالات کو پیش نظر رکھ کر مرکز اور صوبے میں اتحاد قائم کیا ہے۔ اس لئے ان کا اتحاد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ہم نہ صرف اس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ بلکہ اپنے متفقہ امیدواروں کی تحصیل اور ویلج کونسل سطح پر کامیابی کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہمارا مقصد اس ظالم حکومت اور حکمران سے نجات پانا ہے۔ جس نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ اور غریبوں کیلئے زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہم الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن اپنے امیدواروں کی کامیابی ہماری انتہائی درجے کی ترجیح ہے۔ کیونکہ موجودہ بلدیاتی الیکشن آنے والے جنرل الیکشن میں کامیابی اور حکومت بنانے کیلئے سیڑھی کا درجہ رکھتی ہے۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے رہنما سابق ضلع ناظم کی طر ف سے دروش میں جمیعت سے غیر متعلق افراد کو جمیعت کے رہنما ظاہر کرکے جے یو آئی اور جے آئی کے اتحاد کی خبرپھیلانے کی سازش پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ اور پر زور الفاظ میں اس کی مذمت کی گئی۔ اور جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن و قیادت سے مطالبہ کیا گیا۔ کہ سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ چند غیر متعلق افراد کو لے کر جے یو آئی اور جے آئی کیاتحادکی من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں، اور جمیعت کے نام و جھنڈا بھی کارنر میٹنگز اور اجتماعات میں استعمال کئے جارہے ہیں۔ جبکہ حقیقت میں جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام کا بلدیاتی الیکشن میں کسی قسم کا اتحاد نہیں ہواہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ اس حوالے سے الیکشن کمشنر چترال کو آگاہ کیا جائے۔ تاکہ ان کے خلاف الیکشن رولز کے مطابق کاروائی کی جا سکے۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد ضلعی امیر و امیدوار تحصیل کونسل چترال مولانا عبدالرحمن کے دورہ ایون کے پروگرامات تشکیل دیے گئے۔ جس کے تحت 16 اور 17 مارچ کو مولانا ایون کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر ایون وی سی 1 اور وی سی 2 ومختلف مقامات میں کارنر میٹنگ منعقد کئے جائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال