چترال(نما یندہ چترال میل) پاکستان راہ حق پارٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز چترال میں منعقدہ سیمنار امیر معاویہ کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حضرت امیر معاویہ سمیت خلفائے راشدین کے یوم شہادت کو عام تعطیل قرار دیا جائے اور ان ایام کو سرکاری طور پر منائے جائیں۔ کانفرنس سے صدر راہ حق پارٹی اور ممتاز عالم دین مولانا حافظ خوش ولی خان اور دوسرے رہنما مولانا سراج الدین، مولانا حاجی اکبر، مولا ا جاوید، مولانا آصف اقبال اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اسلام کی اشاعت میں حضرت امیر معاویہ کی خدمات اور قربانیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عرب دنیا سے اسلام کو موثر طور پر پھیلائے میں ان کی دور اندیشی پر پالیسیوں بہت بڑا عمل دخل ہے اور دنیائے اسلام کی تاریخ میں وہ زندہ و جاوید رہیں گے۔مقرریں نے ضپلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ صحابہ کرام کے شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کے قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم اہل سنت والجماعت اور راہ حق پارٹی چترال میں امن و امان کا علمبردار ہے اور یہاں کے پر امن حالات کو خراب کرنے کی ہر سازش نا کام بنائے گی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





