وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے اپنے دوراقتدارمیں سب سے زیادہ چترال کادورہ کرچکے ہیں اورہرآفت کے وقت چترال میں اپنی حاضری کویقینی بنایا۔ پاکستان تحریک انصاف چترال کے سینئررہنماحاجی سلطان، آفتاب ایم طاہر و دیگر

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف چترال کے سینئررہنماحاجی سلطان، آفتاب ایم طاہر، محمدقاسم، شاہداحمد،رضی الدین، امین الرحمن، حاجی شمشیر دستگیر، ڈاکٹر نذیر احمد، سمیع الحمن، سمیع اللہ، محبوب الرحمن، شاہد احمد، خوش رحمان، ضیاء الرحمن اوردیگرنے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کادل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دوراقتدارمیں سب سے زیادہ چترال کادورہ کرچکے ہیں اورہرآفت کے وقت چترال میں اپنی حاضری کویقینی بنایااورمعاون خصوصی وزیرزادہ کے ذریعے چترال کیلئے بہت سے میگاپراجیکٹ کی منظوری دیے جن میں کئی پراجیکٹ مکمل ہوچکے اورکئی ا ہم پراجیکٹزتکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصا حال ہی میں اپرچترال اورلوئرچترال کے تیس،تیس کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ سینئررہنماسرتاج احمدخان کے ذریعے منظوری فرمائی جس نے تمام ورکرزکواعتماد میں لے کر ویلج کونسل لیول پراسکیم تقسیم کئے جسے عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔۔انہوں نے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی کے اس دورحکومت میں یہ واحد ترقیاتی پیکج ہے جوو یلج کونسل لیول پر ورکروں کے مشاورت سے برابرتقسیم کئے گئے ہیں۔جس پرہم سینئررہنماسرتاج احمدخان کاشکریہ اداکرتے ہیں اوراس کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جواسکیم منظور ہوکراخبارمیں مشتہر ہوچکے ہیں،ان کی ٹینڈر نگ کی فی الفور منظوری دی جائے۔