چترال (محکم الدین ) ممبر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرتاج احمد خان نے کہا ہے۔ کہ اب وقت آگیا ہے۔ کہ چترال کے لوگ معاشی استحکام کیلئے بزنس کی طرف توجہ دیں۔ اور اگر ایسانہیں کیا گیا۔ تو دوسروں کے دست نگر ہونے سے نہیں بچ سکیں گے۔ کیونکہ آنے والا وقت انتہائی طور پر معاشی مقابلے کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز چترال بازار میں “چترال گروپ آف ٹریڈنگ ” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں بزنس سے وابستہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا۔ کہ افسوس کا مقام ہے۔ کہ باہر سے لوگ چترال کو ایک کاروباری مارکیٹ قرار دے کر آئے روز اپنی بزنس قائم کر رہے ہیں۔ لیکن خود چترال کے لوگوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔ چترال کا مستقبل تابناک ہے۔ اگر چترال کے لوگوں نے اس موقع سے فائدہ اُٹھانے کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی نہیں کی۔ تو کف افسوس ملنے کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔ چترال کے نوجوانوں کو کاروبار اور ٹیکنکل کاموں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اور ان ہی کی وجہ سے وہ باعزت زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں گے۔ سرتاج احمد خان نے بیرونی دُنیا میں کام کرنے والے چترالیوں سے اپیل کی۔ کہ وہ چترال میں انڈسٹری لگانے پر توجہ دیں۔ اور ٹورزم میں سرمایہ کاری کریں۔ کیونکہ موجودہ حکومت ایسے افراد کی مدد فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ سی پیک منصوبے سے ہم اُس وقت استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ جب اپنے ذہن کو کاروبار کیلئے تیار کریں۔ انہوں نے کہا۔ کہ مجھے خوشی ہوتی ہے۔ جب میں چترال کے کسی نوجوان کو کاروبار کرتے دیکھتا ہوں۔ جو اپنے اور اپنے خاندان کو سپورٹ کرنے کیلئے محنت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے لوگ کاروبار کے فروغ میں دوسرے غیر مقامی لوگوں کی طرح ایک دوسرے کی مدد کریں۔ سرتاج احمد خان نے چترال گروپ آف ٹریڈنگ کے سربراہ فضل رزاق اور اُن کی ٹیم کی تعریف کی۔ اور چترال چیمبر آف کامرس کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





